اور تلوار ٹوٹ گئی

نسیم حجازی کا مشہور ناول

اور تلوار ٹوٹ گئی ایک تاریخی ناول ہے جس کو اردو میں پاکستانی اسلامی تاریخ دان اور ناول نگار نسیم حجازی نے لکھا ہے۔

اور تلوار ٹوٹ گئی
مصنف نسیم حجازی   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زبان اردو
اصل زبان اردو
ادبی صنف ناول

اس کتاب میں اینگلو میسور جنگوں (جو سلطان ٹیپو کے دور میں لڑی گئی تھی) کا احوال بیان کیا گیا ہے۔[1]

کہانی

ترمیم

یہ ناول نسیم حجازی کے ناول معظم علی کا دوسرا حصہ ہے۔ یہ کہانی سلطان ٹیپو کے وفادار جنگجو معظم علی کے دو بہادر بیٹوں انور علی اور مراد علی کے گرد گھومتی ہے۔ وہ دونوں سلطان اور ریاستِ میسور کے لیے اپنی جانوں کی پروا بھی نہیں کرتے۔ آخر میں جب سلطان کو انگریز شہید کرتے ہیں تو معظم علی کا بڑا بیٹا انور علی بھی انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہو جاتا ہے۔ جبکہ مراد علی افغانستان کا رخ کرتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Naseem Hijazi Books۔ "Rekhta"۔ Largest Urdu Website۔ Rekhta Foundation