اوکھلی موہلہ

اوکھلی موہلہ
(اوکھالی محلہ سے رجوع مکرر)

اوکھلی موہلہ (انگریزی: Okhali Mohlah) ضلع خوشاب میں واقع ہے۔اوکھلی موہلہ ایک گاؤں ہے جو تحصیل قائد آباد کی سب سے بڑی یونین کونسل ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع خوشاب کا سب سے بڑا موضع ہے۔ اوکھلی موہلہ کی وجہ شہرت ولیوں کے مزارات اورماضی کی دشمنیوں کی وجہ کے ساتھ ساتھ ضلع خوشاب کی سنگم پر واقع ہے اور کئی چھوٹے بڑے دیہات وچکوک کے داخلی وخارجی راستے اوکھلی موہلہ سے نکلتے ہیں۔

گاؤں and union council
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع خوشاب
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 اوکھلی موہلہ کی وجہ شہرت مزارات،تاریخی عمارات اور ماضی کی مشہور دشمنیاں ہیں۔اوکھلی موہلہ کے نام کی وجہ تسمیہ کچھ یوں ہے جیسا کہ یہ قصبہ ضلع خوشاب کے سنگم پر واقع ہے تو ماضی میں بھی یہ ایسے ہی تھا بلکہ اس سے کہیں بڑا تھا اور یہ پرانے وقتوں میں مسافروں کے لیے ایک بہت بڑی گزرگاہ تھااور دور دراز سے لوگ یہاں پر آتے تھے اور ٹھہرتے تھے تو کہاں جاتا ہے کہ ایسے ہی،ایک بزرگ،درویش اللّٰہ تعالیٰ کے کامل ولی آئے ان کا نام "حضرت بابا شیخ مہر علی رح"تھا۔ یہاں پر آ کر انھوں نے اپنا ڈیرہ لگایا انھوں نے اپنے ماننے والوں اور اہل علاقہ سے فرمایا  کہ جب میں فوت ہو جاؤں تو میری میت کو ایک اونٹنی 🐫 پر رکھ دینا اور اونٹنی کی رسی یعنی مہار کو اس کے گلے میں ڈال دینا جس جگہ اونٹنی جا کر بیٹھے اس جگہ میری قبر کھودنا اور جو چیز اس قبر سے نکلے اس پر اس گاؤں کا نام رکھنا،وقت گزرتا گیا اور جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی وحثییث کے مطابق ایسا ہی کیا گیا اور اونٹنی شہر کی سب سے بلند ریت کے ٹیلے پر جا بیٹھی اور وہاں پر ان کی قبر مبارک کھودی گئی اور قبر سے ایک "چٹوں" اور ایک "مولا" نکلا یہ وہ چٹوں مولا ہے جس سے لوگ پرانے زمانے میں گندم،سرسوں،جواور کئی دیگر اشیاء پیستے تھے،تو پھر انھیں وہیں دفن کیا گیا اور قبر سے نکلنے والے"چٹوں"سے اوکھلی اور"مولہ"سے موہلہ یعنی اوکھلی موہلہ نام رکھا گیا۔اور کہا جاتا ہے جس جگہ اونٹنی بیٹھی تھی وہ بلند وبالا اونچی جگہ تھی اور علاقے کی ویران جگہ تھی اس جگہ سے پورے شہر کو دیکھا جاتا تھا اور آج بھی جس جگہ اُوکھلی موہلہ کے قبرستان میں بانی اوکھلی موہلہ حضرت بابا شیخ مہر علی رح کا مزار ہے وہاں سے پورے علاقے کو دیکھا جاتا ہے اتنی اونچی جگہ ہے،اور وہ چٹوں مولا جو ان کی قبر سے نکلا تھا وہ جس حالت میں قبر سے نکلا تھا اسی حالت میں حضرت بابا شیخ مہر علی رح کے دربار میں موجود ہے،اور دور دراز بلکہ محتلف جگہوں سے لوگ اس ولی کامل کے دربار پر حاضری دیتے ہیں اور چٹوں مولا کو دیکھنے آتے ہیں۔

بانی اوکھلی موہلہ،ولی کامل،قدۃالعارفین حضرت بابا شیخ مہر علی رح کا ہر سال اسلامی مہینے محرم الحرام کی چھ تاریخ کو سالانہ عرس مبارک منایا جاتا ہے۔جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ درباربانی اوکھلی موہلہ بابا شیخ مہر کے علاؤہ مشہورمزار بزرگ واولیاں اللّٰہ،ولی کامل،شہنشاہ اوکھلی موہلہ حضرت بابا فقیر حبیب سلطان نانگہ رح،قبر اصحابی رسول،دربار بابا تیمور شاہ،دربار فقیر اصحاب،دربار بابا منیاں فقیر لُڑکیاں والا و کسرانوالا،دربار مائی سوہنی،دربار بابا چورا فقیر،دربار سید امان اللّٰہ شاہ المعروف ماجھی شہید،قبر بابا ناطق شاہ اور کئی دوسرے بزرگوں کی قبور شامل ہیں۔ اوکھلی موہلہ کا قبرستان قدیمی ہے اور اس میں کئی لاکھوں،ہزاروں سالوں کی پرانی قبریں موجود ہیں کیونکہ یہ ایک گزرگاہ تھی تو اس قبرستان میں لوگ دور دراز حتی کہ دوسرے اضلاع،شہروں کے لوگ بھی دفن ہیں،۔اس قبرستان کا کل رقبہ ساٹھ ایکڑ ہے ۔۔۔۔ اوکھلی موہلہ کی مشہور سوغات میں جلیبی،دودھی حلوہ،برفی وغیرہ بہت مشہور ہیں اوراس کے علاؤہ بھٹی قوم کے ہاتھوں کے بنے ہوئے کھیس،دریاں اور چٹائیاں وغیرہ مشہور ہیں۔

  اوکھلی موہلہ میں ایک دینی درس گاہ دار العلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن کیمپس کے نام سے ہے۔یہ ادارہ پاکستان کی عظیم و قدیم علمی و فکری درس گاہ دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی ذیلی شاخ ہے۔اس ادارے کی سرپرستی مجاہد تحریک ختم نبوت، حضرت صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور(سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیرالسالکین بھیرہ شریف) کر رہے ہیں۔معروف علمی و ادبی شخصیت جناب ڈاکٹر علامہ محمد امیرالقادری (ڈاکٹر سیدامیر کھوکھر)اس ادارے کے پرنسپل رہے ہیں۔ان کی نگرانی میں اس ادارے میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم کا اعلیٰ انتظام رہا ہے۔ڈاکٹر موصوف کا آبائی علاقہ اتراء شہر اوکھلی موہلہ سے بہت قریب ہے جس بنا پر وہ اس ادارے کی مستقل نگرانی کر کر رہے ہیں۔

نئی یونین کونسل اوکھلی موہلہ جنوبی یونین کونسل اوکھلی موہلہ جنوبی ترمیم

اوکھلی موہلہ جنوبی یونین کونسل اُوکھلی موہلہ جنوبی (جس میں کھگلی اور بٹہ تھل بھی شامل ہے) چکنمبر 6-MB, چکنمبر 7-MB,چکنمبر 8-MBاور چکنمبر9-MBپر مشتمل ہے۔

محل وقوع ترمیم

اوکھلی موہلہ کے شمال کی جانب گاؤں چوآاور وڑچھہ،مشرق میں بجار،جنوب میں بلند تھل اور روڈہ جبکہ مغرب میں اتراء اور گنجیال واقع ہیں ۔

اوکھلی موہلہ تحصیل قائد آباد کی سب سے بڑی یونین کونسل اور ضلع خوشاب کا تیسرا بڑا موضع اور گاؤں ہے۔اوکھلی موہلہ کا مرکزی مقام مین سرگودھا میانوالی روڈ پر 7-کلومیٹر جنوب کی جانب اور مٹھہ ٹوانہ آدھی کوٹ روڈ نہر پل کامرہ سے 10-کلومیٹر کی مسافت پر شمال میں واقع ہے۔مٹھہ ٹوانہ سے لنک روڈ بجار،شیخو،کھگلی اور اوکھلی موہلہ سے گذر کر فارم اڈا اتراء پر نور پور تھل روڈپر جا ملتا ہے۔ اوکھلی موہلہ گاؤں کا صدرمقام شہر مشہور شیر شاہ سوری جرنیلی روڈ پر واقع ہے۔

اقوام


اس گاؤں اوکھلی موہلہ تقریباً ستر کے قریب اقوام رہتی ہیں،جن میں شیخ ٹوانہ،مادنی ٹوانہ،ککڑ ٹوانہ،شلولی ٹوانہ، لُڑکا، ڈھڈھی، اعوان،بھمب،دھول، دادنی ٹوانہ،تلوکر،میکن،بلوچ،جھمیسرا، توڈی،بوٹے خیل،ٹوانہ،کسر،پٹھان،گیڈر اعوان،پہاڑے،جوتے، آرائیں،رانا راجپوت،مراسی،پدڑا،بھسین،کھوکھر،بوڑانہ،شہبازی،باہی،تریڑ،کلیرا،راجا،بھٹی،ترکھان، چن،باروخیل، مجوکہ، موچی،کمھار،ماچھی،لوہاروغیرہ شامل ہیں۔

اوکھلی موہلہ میں موجود اقوام

   اوکھلی موہلہ تقریباً ستر کے قریب اقوام رہتی ہیں جن میں شیخ ٹوانہ، مادنی، بلوچ، ٹوانہ،ملک لُڑکا جٹ، ڈھڈی، توڈی،بوٹے خیل،تلوکر، راجا،کھیٹرا،اعوان، کھوکھر ودیگر کئی اقوام موجود ہیں۔