اوہ! بےبی (فلم)
اوہ! بے بی 2019 کی ایک بھارتی تیلگو - زبان کی تصوراتی کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایتکاری بی وی نندنی ریڈی نے کی ہے۔ یہ فلم جنوبی کوریائی فلم مس گرینی کا ریمیک ہے ، اس میں سامانتھا اکیینی ، ناگا شوریا ، لکشمی ، راجندر پرساد مرکزی کردار اور مکی جے میئر موسیقار ہیں۔ [1] فلم کی پرنسپل فوٹوگرافی دسمبر 2018 میں شروع ہوئی۔ فلم 5 جولائی 2019 کو تھیٹر میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے سامنتھا کی کارکردگی کی تعریف کے ساتھ مثبت جائزے ملے ہیں۔ اس فلم کا ہندی زبان میں ایک ریمیک تیار ہو رہا ہے جس کا نام ساجد ناڈیاڈ والا نے جبودانی دیا ہے۔
اوہ! بے بی | |
---|---|
اوہ! بے بی فلم پوسٹر | |
ہدایت کار | بی وی نندنی ریڈی |
پروڈیوسر | ڈی سریش بابو سنیتا ٹاٹی ٹی جی وشوا پرساد ہائیونوو تھامس کم |
تحریر | لکشمی بھوپلا (مکالمے) |
منظر نویس | بی وی نندنی ریڈی |
ماخوذ از | |
ستارے | |
موسیقی | مکی جےمئیر |
سنیماگرافی | رچرڈ پرساد |
ایڈیٹر | جنید صدیقی |
پروڈکشن کمپنی |
|
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 161 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹10 کروڑ (امریکی $1.4 ملین) |
باکس آفس | ₹40 کروڑ (امریکی $5.6 ملین) |
فلم کی کہانی
ترمیمساویتری / بے بی ( لکشمی ) ، ایک 70 سالہ خاتون ، ایک باورچی ہیں جو ایک کالج میں کینٹین چلاتی ہیں ، جس میں اس کے بچپن کا دوست چنتی ( راجیندر پرساد ) ساتھ دیتا ہے ، جہاں ان کا بیٹا شیکر / نانی ( راؤ رمیش ) لیکچرار کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ بے بی کی آواز بہت خوبصورت ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کا پوتا راکی ( تیجا سججا ) ، جو گانے میں دلچسپی رکھتا ہے ، اپنے خوابوں کو پورا کرے۔ لیکن اس کی بہو مادھوی ( پراگتی ) کے ساتھ اس کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ روایتی بہو کی طرح وہ بھی ہر کام میں اپنی ساس کی دخل اندازی پسن نہیں کرتی۔ جب مادھوی کو دل کا دورہ پڑتا ہے تو معاملات اور خراب ہو جاتے ہیں اور وہ بے بیے کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی یہی مشورہ دیتے ہیں۔ یہ جان کر بے بی، کا دل ٹوٹ گیا اور وہ گھر سے نکل گئی اور اپنی قسمت کا الزام بھگوان پر لگایا۔ راستے میں ، راکی نے اسے ایک میلے میں اپنی موسیقی کی کارکردگی کے لیے بلاتا جہاں بھگوان ( جگپتی بابو ) ایک سنت کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں ، اسے بھگوان گنیش کا مجسمہ پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کی تقدیر بدل جائے گی۔ بہر حال ، وہ ایک فوٹو اسٹوڈیو ڈھونڈتی ہے اور اچھی تصویر کے حصول کی امید کے ساتھ داخل ہوتی ہے کیونکہ وہ اخبار میں اپنی موت کے بعد اپنی خوبصورت تصویر پرنٹ کرنا چاہے گی۔ وہی شخص فوٹو گرافر کے طور پر ظاہر ہوتا ہے اور اس کی خوبصورتی کو واپس کرنے کا وعدہ کرتا ہے ، تصویر کھینچنے کے بعد ، حیرت انگیز طور پر ، وہ 24 سالہ نوجوان خاتون ( سامنتھا اکیینیینی ) میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس روپ کو دیکھ کر ، وہ حیرت زدہ ہوجاتی ہے جب بھکوان ایک بار پھر ہپی کے روپ میں نمودار ہوتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ یہ نئی زندگی خوشی اور روشن خیالی کے ساتھ دی گئی ہے۔ اس کے بعد ، وہ چنٹی کے گھر میں کرایہ دار کی حیثیت سے اپنا نام سواتی بدل کر رہنے لگتی ہے۔ اور نئی زندگی کا آغاز کرتئ ہے اور وہ اپنے پوتے راکی کے ساتھ مل کر بھی میوزیک بینڈ کا حصہ بن جاتی ہے۔ ادھر ، چنٹی کو احساس ہوتا ہے کہ سواتی خود ہی بے بی ہے اور ہر قدم پر اس کی مددکرتا ہے۔ ادھر میوزک کمپنی کے سربراہ وکرم ( ناگا شوریا ) بے بی / سواتی کی آواز کو پسند کرتے ہیں اور اس کے بینڈ کو موقع فراہم کرتے ہیں۔ بہت رومانٹک مزاح کے بعد ، وکرم سواتی کو شادی کے لیے پرپوز کرکے الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ اسی وقت ، چنٹی یہ جان لیتا ہے کہ اگر بے بی اکو کوئی زخم یا خراش آئے یا خون نکلے تو وہ دوبارہ بوڑھی عورت میں بدل جائے گی۔ آخر میں ، مقابلے کے آخری دن فائنل میں ، بدقسمتی سے ، راکی کے ساتھ ایک حادثے ہوتا ہے ، پھر بھی ، بے بی اس کا خوا ب پورا کرنے کے لیے گاتی ہے ااور اپنے پوتے کو کے لیے مقابلہ جیت جاتی ہے۔ یہاں بے بی / سواتی نے وکرم کو ایک خط لکھا جس میں اس سے کہا گیا تھا کہ وہ اسے ایک میٹھی یاد سمجھے اور ہمیشہ مسکراتے رہے۔ ہسپتال پہنچنے کے بعد اسے پتا چلا کہ راکی کو AB-Ve خون کی ضرورت ہے جو بے بی عطیہ کرتی ہے ، حالانکہ چنٹی اور نانی ماس بات کی خالفت کرتے ہیں اور وہ واپس بوڑھی عورت میں تبدیل ہوجاتے یہیں۔ آخر میں ،بھگوان کی طرف سے چنٹی کو ایک جوان لڑکے ( اکنینی ناگا چیتنیا ) میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اداکار
ترمیم- سمانتھا اکنینی - بطور -24 سالہ بے بی/ سواتی ۔
- لکشمی - بطور -70 سالہ بے بی / ساویتری
- ناگہ شوریا - بطور - وکرم
- راجیندر پرساد - بطور - پاسوپیلیٹی کنک راجو / چنٹی۔
- راؤ رمیش - بطور - نانی / شیکر ، بے بی کا بیٹا۔
- تیجا سججا - بطور -راکی ، بے بی کاپوتا
- راجا رویندر - بطور - انسپکٹر سرمہ
- پراگیتھی - بطور - مادھوی ، بے بی کی بہو۔
- ایشوریا - بطور -وکرم کی والدہ کے طور پر
- ارووشی - بطور -سولوچھانا
- انیشا دما - بطور -دیویا ، بے بی کی پوتی
- سنیگدھا - بطور - جھانوی ، وکرم کی معاون۔
- سنایانا - بطور - انسویا ، چنٹی کی بیٹی
- مرچی ہیمنتھ - بطور - انجی ، راکی کا دوست
- شریائیں وانیرے - بطور - آصف
- دھنراج
مختصر کردار
ترمیم- جگپتی بابو - بطور - بھگوان/ فوٹوگرافر / ہپی
- اکینینی ناگا چیتنیا - بطور - نوجوان چنٹی
- اڈیوی شیش - بطور - ساوتری کا شوہر
- سما کنکالہ - بطور - اینکر ٹی وی
- بی وی نندنی ریڈی - بطور - ڈاکٹر
فلم بندی
ترمیمپرنسپل فوٹو گرافی دسمبر 2018میں شروع ہوئی۔ فلم مارچ کے وسط 2019 میں لپیٹ دی گئی تھی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Samantha releases a new poster of 'Oh Baby' explaining her character - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2019