اروشی (اداکارہ)
اُروشی (انگریزی: Urvashi) (ولادت: 25 جنوری 1969ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ وہ ڈبنگ فنکارہ ، ٹیلی ویژن میزبان ، منظر نویس اورفلم ساز ہیں جو ملیالم اور تمل فلمی صنعت میں اپنے کاموں کے لیے مشہور ہیں۔[1] [2]
اروشی (اداکارہ) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 جنوری 1967ء (57 سال) تریوینڈرم |
شہریت | بھارت |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
مادری زبان | ملیالم |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز جنوبی قومی فلم اعزاز برائے معاون اداکارہ |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ارووشی خاص طور پر ملیالم فلموں میں 1980ء اور 1990ء کی دہائی کی ایک نمایاں مرکزی اداکارہ تھیں۔ انھوں نے فلم الوسمیلم اور پیڈاککوزی کوونا نوتاندو کو لکھا ہے، بعد میں ان فلموں کو ارووشی کے ذریعہ ہی پروڈیوس کیا گیا تھا۔ اچیوینٹے اماں (2005ء ) میں اپنی اداکاری کے لیے قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ جیتا۔[3]اروشی پانچ بار کیرلا اسٹیٹ فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیت چکی ہیں، جس میں 1989ء سے 1991ء تک لگاتار تین جیت شامل ہیں۔ انھیں دو تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔
ابتدائی اور ذاتی زندگی
ترمیمارووشی 25 جنوری 1969ء کو مشہور ڈراما اداکار چاوارا وی پی نیئر اور وجئے لکشمی کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی بڑی بہنیں اداکارہ کلا رنجنی اور کلپنا ہیں۔ ان کے دو بھائی، کمل رائے اور پرنس نے بھی کچھ ملیالم فلموں میں کام کیا ہے۔ پرنس نے 26 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔[4]
ایوارڈ
ترمیم- 2006ء - بہترین معاون اداکارہ،
کیرلا اسٹیٹ فلم ایوارڈ
ترمیممتعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Urvashi (actress)"
- ↑ "നായികമാര് എന്തിന് ഭയക്കണം?, Interview - Mathrubhumi Movies"۔ Mathrubhumi.com۔ 2010-07-21۔ 15 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2014
- ↑ "ഏകാന്തതയുടെ കടല് ഞാന് നീന്തിക്കടക്കും - articles,infocus_interview - Mathrubhumi Eves"۔ Mathrubhumi.com۔ 15 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2014
- ↑ "Friday Review uh kkk ch jo khelz must c free urdu \ spam p shav KFC : The Urvashi formula"۔ The Hindu۔ 2009-03-20۔ 24 مارچ 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2018
ویکی ذخائر پر اروشی (اداکارہ) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |