سامنتھا اکنینی
سامنتھا اکنینی[7][8] (پیدائش:سامنتھا روتھ پربھو، 28 اپریل 1987ء) بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جنھوں نے تلگو اور تمل فلمی صنعتوں میں کیریئر قائم کیا ہے اور چار فلمی ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔
سامنتھا اکنینی | |
---|---|
(انگریزی میں: Samantha Ruth Prabhu) | |
سامنتھا، ساٹھویں جنوبی ہند فلم فئیر ایوارڈ کے موقع پر (2013ء)
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1][2] چینائی، تمل ناڈو، بھارت[3] (موجودہ چنئی) |
28 اپریل 1987
قومیت | بھارتی |
شریک حیات | ناگا چیتنیا (شادی. 2017)[4] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسٹیلا میرس کالج، چنائی |
تعلیمی اسناد | بی کام [5] |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، تمل ، انگریزی |
اعزازات | |
مکمل فہرست | |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سامنتھا چنائی میں پلی بڑھی ہے اوراس نے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی۔ 2007ء میں روی ورمن کی مسكون كویری سائن کرنے کے باوجود ان کی پہلی ریلیز ہدایت کار گوتم مینن کی 2010ء کی تیلگو رومانس فلم یہ مایا چیساو تھی جو بہت پسند کی گئی اور جس نے انھیں بہترین نوآموز اداکارہ کا جنوبی فلم فیئر ایوارڈ دلوایا۔ اس کے بعد وہ کئی کمرشل طور پر کامیاب تیلگو فلموں میں دکھائی دیتی آ رہی ہے۔ 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تیلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی ریواتی کے بعد دوسری اداکارہ بن گئی۔
ابتدائی زندگی
ترمیمسامنتھا روتھ پربھو، تامل ناڈو کے چنائی کے مضافات میں پللاورم میں 28 اپریل 1987ء کو پیدا ہوئی، سمانتھا کے والد پربھو ایک تامل اور ان کی والدہ ننیٹے پربھو ایک ملیالی خاتون تھیں جو عام متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔وہ تمل زبان میں مہارت رکھتی ہیں۔[9] مختلف علاقائی پس منظر کے باوجود ، سامنتھا نے خود کو تمل کہتی ہیں۔[10][11]سامنتھا نے اپنی ابتدائی تعلیم، سینٹ اسٹیفن میٹرک اسکول پللاورم، شریمتی سندراوالی میموریل اسکول اور ہولی اینجلز اینگلو انڈین ہائی سیکنڈری اسکول، ٹی نگر چنائی سے حاصل کی۔ اس کے بعد اسٹیلا میرز کالج سے کامرس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔[12][13] سامنتھا نے ابتدا میں محض اپنی چیب خرچی کے لیے ماڈلنگ کرنی شروع کی[14] اور دیکھتے ہی دیکھتے انھوں اداکاری کے شعبے قدم رکھ دیا۔
فلمی دور
ترمیمآغاز -2010ء
ترمیمسامنتھا کی بطور اداکار ہ پہلی فلم ہدایت کار گوتم مینن اور موسیقار اے آر رحمٰن کی تیلگو فلم یہ مایا چیساو تھی جو ایک ہی وقت میں دو زبانوں میں بنائی گئی، اس فلم کا تامل ری میک وننيتھاند واروايا تھا، جس میں مرکزی کردار ترشا کرشنن نے نبھایا جبکہ سامنتھا نے بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا، اتفاق سے تامل ری میک پہلے ریلیز ہو گیا اور یہ مایا چیساو تاریخی اعتبار سے سامنتھا کی دوسری مگر بطور مرکزی اداکارہ کے پہلی فلم بنی۔ یہ مایا چیساو 26 فروری 2010ء کو ریلیز ہوئی، اس فلم میں، سامنتھا نے ایک ملیالم جزائر کی مسیحی لڑکی جیسی کا کردار نبھایا تھا جس سے حیدرآباد کا رہنے والا ایک لڑکا ناگا چیتنیا محبت میں پڑ جاتا ہے۔ اس فلم میں سامنتھا کی اداکاری، کشش اور خوبصورتی کو سراہا گیا اور سمانتھا نے اس فلم کے لیے اس سال کا فلم بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ - جنوبی جیتا۔ (اس فلم کا ایک ہندی ورژن 2012ء میں ریلیز ہوا جس میں بھی سمانتھا نے مختصر کردار ادا کیا تھا۔
سامنتھا کی اگلی فلم ستھیا جیوتی پروڈکشن کی رومانوی ڈراما تامل فلم بانا کٹھڈی تھی، جس آدھرو مرلی نے سمانتھا کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم میں، سامنتھا فیشن ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ (NIFT) کی طالبہ کا کردار نبھایا، جو تامل سنیما میں پہلی نبھایا گیا۔ سامنتھا کی اس سے اگلی فلم روی ورمن کی ماسکوین کاویری تھی، جو دراصل سمانتھا کی سائن کی گئی سب سے پہلی فلم تھی، اس وقت سائننگ کرتے ہوئے سامنتھا نے اپنا فلمی نام پہلی اور آخری بار یسودھا رکھا تھا، یہ فلم 2007ء میں بننا شروع ہوئی تھی مگر تین سال تاخیر سے ریلیز ہوئی۔ فلم باکس آفس پر نمایاں کارکردگی نہیں دکھاپائی مگر اس سے سامنتھا کی ساکھ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ سامنتھا نے ایک ساتھ تین فلمیں سائن کی جن میں سے دو فلمیں التواع کا شکار ہوگئیں۔ سامنتھا کی اگلی فلم ہدایت کار وامسی پیڈپللی کی برندھاونم تھی، جس میں سامنتھا نے این ٹی آر جونئیر اور کاجل اگروال کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم سامنتھا کی دوسری سب سے بڑی تیلگو ہٹ فلم ثابت ہوئی۔
2011ء تا 2014ء
ترمیم2011ء میں، سامنتھا،گوتم مینن کی فلم ناتنسی نائیکال میں ذہنی طور پر بیمار مریض کے کردار میں ایک مہمان اداکارہ کے طور پر آئیں۔ اس کے بعد سامنتھا بڑے بجٹ تیلگو فلم ڈوکوڈو (دا رئیل ٹائگر)میں پہلی مرتبہ مہیش بابو کے مدمقابل کردار اداکیا۔ یہ فلم ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی، اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی 125.8 ملین بھارتی روپے کمائے۔ اس کے بعد سامنتھا نے دو بڑے بجٹ کی تامل فلموں منی رتنم کی کدل اور شنکر کی اے آئی میں مرکزی کردار کے لیے سائن کیا۔ لیکن وہ ایک جلد کی بیماری میں مبتلا ہو گئی، جس کی وجہ سے انھیں دونوں فلموں سے کنارہ کش ہونا پڑا۔ وسط 2012ء میں تقریباً دو ماہ تک کے لیے وہ کوئی کام نہیں کر سکیں۔ 2012ء میں، انھوں نے گوتم مینن کی تیلگو فلم یہ مایا چیساو کے ہندی ری میک ایک دیوانہ تھا میں وہی مختصر دوبارہ کردار نبھایا جو اس کے تامل ری میک وننيتھاند واروايا میں ادا کیا تھا ۔
اس کے بعد سامنتھا نے ایس ایس راجامولی کی فلم سائن کی جو بیک وقت دو زبانوں میں بنائی گئی۔ جو تیلگو میں ایگا اور تامل میں نان ای کے نام سے ریلیز ہوئی۔ یہ فلم بھی ایک اعلیٰ کاروباری درجہ کی کامیاب فلم ثابت ہوئی جس نے تقریباً 1.25 ارب روپے کمائے۔ یہ کئی غیر ملکی اور بھارتی زبانوں میں ڈب کی گئی اور ہندی میں مکھی کے نام ستے ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد سامنتھا نے ہدایت ھار گوتم مینن کی بیک وقت تین زبانوں میں بننے والی فلم میں کام کیا، تینوں میں سامنتھا نے مرکزی کردار ادا کیا، پہلی فلم تیلگو میں نیتھانے این پونواسنتہم تھی جس میں اس کے مدمقابل اداکار جیوا نے کام کیا، تامل ورژن میں ایٹو وللیپویندی مانسو میں سامنتھا نے اداکار نانی بابو کے ساتھ کام کیا، جبکہ اس فلم کا ہندی ورژن اسّی نوّے پورے سو ابھی زیر تکمیل ہے جو سال 2016ء میں ریلیز کے لیے تیار ہوگا، کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں ادیتیہ رائے کپور ان کے مدمقابل ہوں گے۔
2013ء کے آغاز میں، سامنتھا، مہیش بابو کے ساتھ دوسری بار تامل فلم سیتاما وکیٹلو سرمللے چیٹو میں نظر آئیں اس فلم میں ان کے ساتھ وینکٹیش، انجلی اور پرکاش راج شامل تھے۔ یہ ایک فیملی ڈراما فلم تھی اور تجارتی طور پر کامیاب ہوئی۔ فروری میں، وہ بیللامکونڈوسریش کی طرف سے تیار ہدایت کارہ نندنی ریڈی کی تیلگو فلم جبردشت (زبردست) میں شریک اداکار سدھارتھ کے ساتھ اہم کردار ادا کیا، یہ فلم 2010 ء کی ہندی فلم بینڈ باجا بارات کا غیر سرکاری ری میک تھی۔ یہ فلم نجی تجارتی طور پر کامیابی رہی۔ اس دوران میں سامنتھا نے سدھارتھ ہی کی دو زبانوں میں بنائی جانے والی فلم میں مختصر کردار ادا کیا۔ جو تیلگو میں سمتھنگ سمتھنگ اور تامل میں تھیا ولائی سیونم کمارو کے نام سے بنائی گئی۔ اس کے بعد سامنتھا، پون کلیان کے ساتھ تری وکرم شری نیواس کی فلم اٹرنٹکی دریدی (ڈیرنگ باز) میں اداکاری کی، جو اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیلگو فلم قرار پائی۔ سامنتھا کی اگلی فلم ہدایت کار ہریش شنکر کی رمیا وستا ویا تھی، جس میں اداکار این ٹی آر جونئیر اور شروتی ہاسن ان کے شریک فنکار تھے۔
2014ء میں سامنتھا نے تامل فلم منم میں کام کیا، جس میں ایک ساتھ اداکار ناگ ارجن اور ان کے والد ناگیشور راؤ اور بیٹے ناگا چیتنیا یعنی تین پیڑیوں نے کام کیا، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں شریا سرن بھی شامل تھی جبکہ امیتابھ بچن اور اکینی اکھل مختصر کردار میں نظر آئے۔ اس فلم کو کافی مثبت ریسپانس ملا۔ اس فلم میں پہلی بار کے لیے انھوں نے ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا۔
اس کے اگلی فلم ہدایت کار دیوا کٹٹا آٹونگر سوریا تھی جو 2010ء سے بنتے بنتے طویل تاخیر کے بعد ریلیز ہوئی۔ اس میں ان کی جوڑی ناگا چیتنیا کے ساتھ تھی۔ اس کے اگلے ریلیز وی وی ونایک کی طرف سے ہدایت کردہ بڑے بجٹ کی ایکشن مسالا فلم اللونڈو شينو تھی، بیلامکونڈا شری نواس، برہمانندم کے علاوہ تمنا بھاٹیہ مہمان کردار میں ظاہر ہوئی،
اس کے بعد سنتوش شری نواس کی تامل فلم رابھسا میں این ٹی آر جونئیر کے ساتھ اور این لنگواسمے کی تامل فلم انجان میں اداکار سوریا کے ساتھ کام کیا۔ جو باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ سامنتھا کی اگلی فلم ہدایت کار اے آر مرگداس کی تامل ایکشن تھرلرکٹٹھی تھی جو باکس آفس پر کامیابی رہی، اس فلم میں تھی اسن کے ساتھ اداکار وجے تھے۔
2015ء سے اگے
ترمیمسال 2015ء میں سمانتھا کی پہلی فلم تری وکرم شری نیواس کی تیلگو فلم سن آف ستیہ مورتھی تھی جس میں وہ پہلی بار اداکار اللو ارجن کے مدمقابل آئیں۔ یہ فلم بھی ایک اعلیٰ تجارتی کامیاب رہی ۔ 2015ء کے سامنتھا کی دوسری ریلیز وجے ملٹن کی تامل فلم 10 ایندراٹھکلو تھی جس میں انھوں نے اداکار وکرم کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم میں سامنتھا نے دوہرا کردار نبھایا ہے اور اپنے کیرئیر میں پہلی بار وہ ایک ویلن کے کردار میں نظر آئیں۔
سامنتھا کی آنے والی فلموں میں شامل ہے، ہدایت کار ولراج کی تھنگا مگن جس میں وہ دھنش اور ایمی جیکسن کے ساتھ ہیں۔ وکرم کمار کی 24 جس میں وہ اداکار سوریا(اداکار)|سوریا]] کے ساتھ ہیں ۔ وہ اداکار مہیش بابو کی فلم برہموتسوم کابھی حصہ ہیں جن میں وہ تین ہیروئیوں کاجل اگروال، پرانیتا سبھاش میں مرکزی کردار میں ہوں گی۔ وہ ہدایت کار تری وکرم شری نواس کی فلم اے اے۔ اناسویہ رام لنگہم ورسز آنند وہاڑیمیں اناسویہ رام لنگہم کا ٹائٹل کردار کرتی نظر آئیں گی جبکہ آنند وہاڑی کا کردار اداکار نتن نبھائیں گے۔ سامنتھا کی مزید فلموں میں اداکار دھنُش کے ساتھ وادا چنائی، اداکار وجے کے ساتھ وجے 59 شامل ہے اس کے علاوہ وہ ملیالم فلم بنگلورز ڈے کے تمل ری میک ارجن دیویا متروم کارتھک میں ایک مختصر کردار کریں گی۔
ذاتی زندگی
ترمیمسامنتھا اکنینی 2012 میں کافی مدت تک بیماری میں مبتلا تھیں، جس کہ وجہ سے انھیں فلموں کے بڑے منصوبوں سے باہر نکلنا پڑا اور اداکاری سے دو ماہ کا وقفہ لینا پڑا۔ وہ قوت مدافعت کی انتشار میں مبتلا تھیں اور ان کے جسم کو اینٹی بائیوٹکس اچھی طرح کام نہ کرنے کہ وجہ سے ان کو مزید وقت لگا تھا۔[15] انھوں نے اداکار ناگا چیتنیا سے 2010 میں رشتے کا کیا تھا اور دونوں نے جنوری 2017 کے دوران میں حیدرآباد میں ایک تقریب میں منگنی کی۔[16][17][18]ان کی شادی 6 اکتوبر 2017 کو گوا میں روایتی ہندو رسم و رواج کے مطابق اور پھر 7 اکتوبر 2017 کو عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔[4]
فلموں کی فہرست
ترمیم† | فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
سال | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ڈب/ری میک | ایوارڈ /تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2010ء | وننيتھاند واروايا
(کیا میرے لیے آسمان پار کروگے) |
نندنی | تامل | ترشا کرشنن، سیلنبرسن | تیلگو ری میک: یہ مایا چیساو | مختصر کردار |
2010ء | یہ مایا چیساو (تم نے کیا جادو کیا؟) | جیسی تھیکیکٹو | تیلگو | ناگا چیتنیا | ہندی ری میک: ایک دیوانہ تھا | بہترین نوآموز اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - جنوبی نامزد-بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو |
2010ء | بانا کاٹھڈی
(پتنگ) |
پیا | تمل | پرسنن، کروناس | ||
2010 ء | مسكون كویری (ماسکو کی کاویری) | کاویری تھانگاویل | تمل | راہول رویندرم | ||
2010ء | برندھاونم | اندو | تیلگو | این ٹی آر جونئیر، کاجل اگروال | ہندی ڈب: سپر کھلاڑی | |
2011ء | ناتنسی نائیکال (آدھی رات کے کتے) | مریض | تمل | سمیرا ریڈی، ویرا باسو | مختصر کردار | |
2011ء | ڈوکوڈو (غصہ، جارحیت) | پرشانتی | تیلگو | مہیش بابو، پرکاش راج | ہندی ڈب: دا رئیل ٹائیگر | نامزد-بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو |
2012ء | ایک دیوانہ تھا | سامانتھا | ہندی | پرتیک ببر، ایمی جیکسن | ماخوذ از تیلگو: یہ مایا چیساو | مختصر کردار |
2012ء | ایگا (مکھی) | بندو | تیلگو | سُدیپ، نانی بابو | تامل ری میک: نان ای | بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو |
2012ء | نان ای | بندو | تمل | سُدیپ، نانی | ہندی ڈب: مکھی | |
2012ء | نیتھانے این پونواسنتہم
(تم میری سنہری بہار ہو) |
نتھیا واسودیون | تیلگو | جیوا | تامل ری میک: ایٹو وللیپویندی مانسو | بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تامل |
2012ء | ایٹو وللیپویندی مانسو
(میرا دل کہیں کھوگیا ہے) |
نتھیا واسودیون | تمل | نانی بابو | ہندی ری میک: اسی نوے پورے سو
زیر تکمیل (ادیتیا رائے کپور) |
|
2013ء | سیتاما وکیٹلو سرمللے چیٹو
(سیتا ماں کے صحن میں یاسمین کے پھول) |
گیتا | تیلگو | مہیش بابو، وینکاٹش، انجلی | ہندی ڈب: سب سے بڑھ کر ہم 2 | |
2013ء | جبردشت ( زبردست ) | شریا | تیلگو | سدھارتھ | ماخوذ ازہندی: بینڈ باجا بارات | |
2013ء | سمتھنگ سمتھنگ (کچھ کچھ) | خود | تیلگو | سدھارتھ، ہنسکا موٹوانی،برہمانندم | تامل ری میک: تھیا ولائی سیونم کمارو | مختصر کردار |
2013ء | تھیا ولائی سیونم کمارو (تمھیں آگ کا کام مل گیا کمار) | خود | تمل | سدھارتھ، ہنسکا موٹوانی،سنتھنم | ماخوذ از تیلگو:سمتھنگ سمتھنگ | مختصر کردار |
2013ء | اٹرنٹکی دریدی (کون سا راستہ گھر تک جاتا ہے) | سشی | تیلگو | پون کلیان، پرانیتا سبھاش | ہندی ڈب: ڈیرنگ باز | نامزد-بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
بہترین اداکارہ، سیما ایوارڈ - تیلگو |
2013 ء | رمیا وستا ویا | اکرشا | تیلگو | این ٹی آر جونئیر، شروتی ہاسن | ہندی ڈب:مر مٹیں گے 2
/ فینٹم ریٹرن |
|
2014ء | منم | کرشناوینی/پریا | تمل | ناگ ارجن، ناگا چیتنیا، شریا سرن | ہندی ڈب: دیالو | بہترین اداکارہ، سیما ایوارڈ - ناقدین/
نامزد، فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ (تیلگو) |
2014ء | آٹونگر سوریا | سریشا | تمل | ناگا چیتنیا، سائی کمار | ہندی ڈب: آٹونگر سوریا | |
2014ء | اللونڈو شينو | انجلی | تیلگو | بیلامکونڈا شری نواس، برہمانندم، تمنا بھاٹیہ | ہندی ڈب: مہابلی/ مرد کا بدلہ | |
2014ء | انجان | جیوا | تمل | سوریا، منوج باچپائی، ودیوت جموال | ہندی ڈب:خطرناک کھلاڑی | |
2014ء | رابھسا | اندو | تیلگو | این ٹی آر جونئیر، پرانیتا سبھاش | ہندی ڈب: سپر کھلاڑی2 | |
2014ء | کتھی (چاقو) | اکیتھا | تمل | وجے (اداکار)، نیل نتن مکیش | ری میک ہندی : زیرتکمیل
اے آر مرگاداس (سلمان خان) |
نامزد، فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ (تمل) |
2015ء | سن آف ستیہ مورتی | سمیرا | تیلگو | اللو ارجن، اداہ شرما | ہندی ڈب: بنی دا پرفیکٹ مین | |
2015ء | 10 ایندراٹھکلو | شکیلا، کادغی | تمل | وکرم (اداکار) ،راہول دیو | ہندی ڈب: دس کا دم | |
2015 | تھنگا مگن (سنہرا لڑکا) | ۔ | تمل | دھنش، ایمی جیکسن | ہندی ڈب: پاپ کی کمائی | |
2016 | بنگلور ناٹکل | گریس دیویا پشپم | تمل | آریہ، سری دیویا، بوبی سمہہ | ماخوذ از ملیالم: بنگلورز ڈے ہندی ری میک: زیر تکمیل |
مختصر کردار |
2016 | تھیری | متھرا وجے کمار | تمل | وجے (اداکار)، ایمی جیکسن | ہندی ڈب : پولیس | نامزد، فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ (تمل) |
2016 | 24 | ستھیا | تمل | سوریا، نتھیا مینن | ہندی ڈب:24 ٹائم اسٹوری | نامزد، فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ (تمل) |
2016 | برہموتسوم (عظیم خوشی) | ۔ | تیلگو / تمل | مہیش بابو، کاجل اگروال، پرانیتا سبھاش | ہندی ڈب: رئیل تیور 2 | |
2016 | ا، آ (اناسویہ ا رام لنگہم ورسز آنند وہاڑی) | اناسویہ رام ننگہم | تیلگو | نتن، برہمانندم، | ہندی ڈب: ا آ | فاتح، فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ (تیلگو) |
2016 | جنتا گیراج | دھنا/بُجی | تیلگو | موہن لال، این ٹی آر جونئیر، نتھیا مینن، | ہندی ڈب: جنتا گیراج | |
† | راجو گری گادھی 2 | امرتھا | تیلگو | ناگ ارجنا، سیرت کپور، | ہندی ڈب: سپر شیوا 3 | |
† | میرسل | تارا | تمل | وجے، کاجل اگروال، نتھیا مینن | ||
† | رنگاستھالم | رامالکشمی | تیلگو / تمل | رام چرن | ||
† | مہانٹی / ندیگائیر تھیلگام | مدھروانی | تیلگو / تمل | کیرتی سریش، دوالقر سلیمان، وجے دیورکونڈا | ||
† | ارمبو تھیرائی | رتی دیوی | تمل | وشال، ارجن | ہندی ڈب: ریٹرن آف ابھیمنیو | |
† | سیماراجہ | سدھنترا سیلوی | تمل | سیوا کارتھیکیان، سُوری | ||
یو ٹرن | رچنا | تیلگو / تمل | آدی پنسیٹی، راہل رویندرن، بھومیکا چاولہ | ہندی ڈب: یو ٹرن | ||
سپر ڈیلکس | وائمبو | تمل | وجے سیتھوپتی، فہد فاضل، رمیہ کرشنن | |||
مجلی | سراونی | تیلگو | ناگا چیتنیا | ہندی ڈب: مجلی | ||
اوہ! بے بی | سواتی / ساوتری بے بی | تیلگو | ناگا شوریہ، لکشمی، رجیندر پرساد | |||
من مدھوڈو 2 | آرکٹکچر کی طالبہ | تیلگو | ناگ ارجنا، راکول پریت سنگھ، کیرتی سریش | ہندی ڈب: من مدھوڈو 2 | مختصر کردار | |
† | جانو | ۔ | تیلگو | شروآنند | زیر تکمیل |
مزید دیکھیے
ترمیمفہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر سامنتھا اکنینی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ Y. Sunita Chowdhary (12 May 2012)۔ "Away from the rat race"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2012
- ↑ Shekhar H Hooli (28 April 2015)۔ "Samantha Celebrates Birthday; Tollywood Celebs Wish Her"۔ International Business Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2015
- ↑ "Samantha raised in Pallavaram"۔ Firstpost۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2014
- ^ ا ب Shah Aashna (7 اکتوبر 2017)۔ "Samantha Ruth Prabhu And Naga Chaitanya Married - Happily Ever After."۔ این ڈی ٹی وی۔ نئی دہلی۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اکتوبر 2017
- ↑ Samantha Akkineni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جون 2023
- ↑ "Naga Chaitanya-Samantha Ruth Prabhu wedding on hold for now: Nagarjuna"
- ↑ "'Samantha Ruth Prabhu changes name to Samantha Akkineni. Here's how Twitter reacted'"۔ Hindustahan Times۔ 12 October 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2017
- ↑ "'I'm Akkineni Samantha from now and I have to live up to the family's legacy, says the newly wed Samantha'"۔ Pinkvilla۔ 14 October 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2017
- ↑ Shankar, Settu (2008)۔ "Samantha Christens herself Yashodha!"۔ OneIndia۔ 20 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2008
- ↑ Y. Sunita Chowdury (1 March 2010)۔ "Poised on the edge"۔ دی ہندو۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2010
- ↑ Prakash, B (7 March 2010)۔ "It wasn't a liplock really: Samantha"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2010
- ↑ Y. Sunita Chowdury (1 March 2010)۔ "Poised on the edge"۔ دی ہندو۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2010
- ↑ "South Star Samantha Found Her Old Report Cards, Posted Them on Facebook"
- ↑ "Interview with Samantha"۔ Supergoodmovies.com۔ 2 مارچ 2010۔ 17 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2015
- ↑ Manasa Mohan (23 January 2013)۔ "'I can't look at myself on the screen"۔ The New Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2015
- ↑ "IBTimes Exclusive: Samantha opens up about Naga Chaitanya and marriage"۔ Ibtimes.co.in۔ 20 September 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2017
- ↑ "Naga Chaitanya on wedding plans: I will tie the knot next year"۔ Indiatoday.intoday.in۔ 18 September 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2017
- ↑ "ChaiSam wedding: All that you need to know about Naga Chaitanya and Samantha"۔ thenewsminute.com۔ 7 October 2017