اٹلس (دیوتا)
اطلس، اطل یا ایٹلس، یونانی اساطیر میں ایک دیوتا تھا جو یاپطوس اور کلیمینے (یا آسیہ) کا بیٹا تھا۔ یہ سمندروں کی گہرائی کا رازدان اور آسمانوں کو زمین سے جُدا رکھنے والے ستُونوں کا رکھوالا تھا۔ جب اِس نے زیوس دیوتا کی نافرمانی کی تو سَزا کے طور پر پاداش میں کرہِ ارض کو کاندھے پر اٹھانا پڑا۔ بعد از، پرسیس نے اِس کی درخواست کی جس پر اِسے پتھر میں تبدیل کر دیا گیا تاکہ یہ اور اذیت نہ سہے۔ شمالی افریقہ میں کوہ اطلس اِس ہی سے منسوب ہے۔ سولہویں صدی میں نقشوں کی کتابوں کے لیے ’ایٹلس‘ کا لفظ استعمال ہوتا رہا ہے۔
ویکی ذخائر پر اٹلس (دیوتا) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |