اِکشا دھاری ناگ (مذکر) یا ناگن (مؤنث) ایک ہندوستانی اساطیری لوک کہانیوں کی صورت بدلنے والی مخلوق ہے۔ ہندی میں نر کوبرا کو ”ناگ“ اور مادا کوبرا کو ”ناگن“ کہا جاتا ہے۔ یہ مخلوق اصل میں زہریلے کوبرا کی ایک نسل ہے جو زندگی کے سو سال مکمل ہوجانے کے بعد کسی بھی دوسری مخلوق کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔ جو کوبرا مسلسل سو سال تک زندہ رہتے ہیں کہا جاتا ہے کہ ان کو روحانی طاقتیں مل جاتیں ہیں، یعنی وہ اپنی اکشا (مرضی) کے مطابق اپنا روپ بدل لیتے ہیں۔ ترجیح دی جاتی ہے کہ یہ مخلوق زیادہ تر اپنا وقت انسانی روپ دھار کر گزارتی ہے۔[1]

البیرش ایک دیوقامت سانپ میں بدل گیا۔

اِکشا دھاری ناگ و ناگن کے پاس ایک قیمتی پتھر ہوتا ہے۔ جس کو ”ناگ منی“ (ہندی: नाग मणि) کہا جاتا ہے۔ جس کو ہیرے سے بھی زیادہ قیمتی تصور کیا جاتا ہے۔ قصہ کہانیوں کے مطابق جب کوئی ناگ منی کو چوری کرے یا کسی ناگ یا ناگن کو قتل کرے تو یہ مخلوق اس سے بدلا لیتی ہے اور قصوں کے مطابق ان سانپوں کو جوگی بآسانی بین یا پُونگی کی دُھن سے قابو کرتے ہیں۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Mark Berninger (30 مئی 2010)۔ Comics As a Nexus of Cultures: Essays on the Interplay of Media, Disciplines and International Perspectives۔ McFarland۔ ص 180۔ ISBN:978-0-7864-3987-4۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-04
  2. Alok Jagawat (2017)۔ NAGAMANICKAM OR NAGAMANI. (THE MYSTERY OF SNAKE PEARLS AND SNAKE STONES.): Naagmani and Nagamanickam۔ Alok Jagawat۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-17۔