اڈیمولا اونیکوئی
اڈیمولا اونیکوئی (پیدائش 22 دسمبر 1987) ایک نائجیرین کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] انھوں نے 2013ء آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن سکس ٹورنامنٹ میں کھیلا۔ [2] اپریل 2018ء میں انھیں 2018ء کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 افریقی سب ریجنل کوالیفائر ٹورنامنٹ کے نائیجیریا کے دوسرے میچ میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ [3] ستمبر 2018ء میں اسے 2018ء افریقہ ٹی20 کپ کے لیے نائیجیریا کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [4] انھوں نے 14 ستمبر 2018ء کو 2018ء افریقہ ٹی20 کپ میں نائیجیریا کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا۔[5] اکتوبر 2021ء میں اسے روانڈا میں 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ افریقہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے علاقائی فائنل کے لیے نائیجیریا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | اڈیمولا اڈینی اونیکوئی |
پیدائش | لاگوس، لاگوس ریاست، نائیجیریا | 22 دسمبر 1987
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
حیثیت | وکٹ کیپر |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ٹی20 (کیپ 8) | 20 مئی 2019 بمقابلہ کینیا |
آخری ٹی20 | 2 دسمبر 2022 بمقابلہ سیرالیون |
ماخذ: Cricinfo، 15 دسمبر 2022ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ademola Onikoyi"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2015
- ↑ "ICC World Cricket League Division Six, Nigeria v Vanuatu at St Brelade, Jul 21, 2013"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2015
- ↑ "Nigeria and Ghana continue dominance in Africa World T20 Qualifiers"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2018
- ↑ "Yellow Greens Departs the Shores of the Country for Africa T20 Cup in South South Africa"۔ Nigeria Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2018
- ↑ "Pool D, Africa T20 Cup at Paarl, Sep 14 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2018
- ↑ "N.C.F announces 14 man squad for T20 World Cup Africa Qualifier in Rwanda"۔ Nigeria Cricket Federation۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2021