اکرام محمدی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اکرام محمدی سیرت کے موضوع پر پنجابی زبان کی منظوم کتاب ہے جو فیروز وٹواں ضلع شیخوپورہ کے اہل حدیث شاعر عبد الستار مرحوم نے بیسویں صدی عیسوی کے آغاز میں لکھی۔
مولف مرحوم کی وجہ شہرت قصص المحسنین المعروف بہ ’’یوسف زلیخا‘‘ بھی ہے جو پنجابی زبان میں سورت یوسف کی منظوم تفسیر ہے اور 494 صفحات پر مشتمل ہے۔
مولانا عبد الستار 1823 میں میاں مردان کے ہاں پیدا ہوئے۔ زندگی کا اکثر حصہ شیخوپورہ کے ایک گاؤں کھاریانوالہ میں گذرا۔ آپ کی وفات 21 مارچ 1913 کو ہوئی۔ (تاریخ وفات مولانا محمد اسحاق بھٹی کے ایک غیر مطبوعہ مکتوب سے ماخوذ ہے)
اکرام محمدی قرآن کریم کی سورۃ والضحیٰ کی روشنی میں لکھی گئی ہے، جس کی مقبولیت کی بنا پر مولانا محمد دلپذیر بھیروی نے بھی اسی نام سے کتاب لکھی جو 568 صفحات پر مشتمل ہے۔