اکیریانوالہ تھل
اکیریانوالہ تھل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے مغربی حدود پرواقع ہے۔ اس کے مغرب میں ضلع بھکر اورشمال میں خوشاب کی سرحدیں ہیں۔ اکیریانوالہ کو گھلو قبیلہ اور کمل قبیلہ نے 1890ءمیں آباد کیا۔ اس کا نام اس کنواں پر رکھا جو اکیرا قبیلہ نے 1900ء میں کھودوایا تھا، کنویں سے پہلے اس کانام گھلواں والہ بھانڑ تھا۔ اکیرا قبیلہ نے کنواں کھودوا کر اس کا نام اکیریانوالہ رکھ دیا اس کے بعد گھلوؤں اور کملوؤں نے جھاڑیوں کو کاٹ کر کنواں پر کاشت کاری شروع کردی اسی طرح وہ آگے آگے آباد کرتے گئے۔ اکیریانوالہ تھل کے زیادہ تر باسی کھیتی باڑی اور مال مویشی پالتے ہیں یہاں پر بے روزگاری بہت ہے اکیریانوالہ تھل کی مشہور شخصیات میں محمد بخش عرف بنوں گھلو معروف عالم دین حاجی محمد صادق گھلو ملک محرم شیر گھلو حاجی غلام علی گھلو۔ بجٹ اینڈ اکاؤنٹ ڈائریکٹر لقمان گھلو ہیں