اک اونکار سکھ مت کے فلسفے کی اساس ہے۔ سکھ مت میں یہ خدا کی ایک ہونے کی نشانی ہے۔ یہ نام سکھ مت کی کتابوں اور گردواروں میں ملتا ہے۔ اک اونکار سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا یوں ترجمہ کیا جا سکتا ہے "اللہُ وحدہُ" یعنی کہ "اللہ ایک ہے"۔ اک اونکار مول منتر کی پہلی سطر میں ہے۔ یہ گرو گرنتھ صاحب کی بھی پہلی سطر میں ہے۔

ੴ ਸਤਿ ਨਾਮੁ ਕਰਤਾ ਪੁਰਖੁ ਨਿਰਭਉ ਨਿਰਵੈਰੁ ਅਕਾਲ ਮੂਰਤਿ ਅਜੂਨੀ ਸੈਭੰ ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥

اِک اونکار سَتِ نامُ کَرتا پُرکُھ نِربَھؤ نِروَیْرُ اَکال مُورتِ اَجُونی سَیبًھ گُر پْرَسادِ ۔

اللہُ وحدہُ، جس کا نام سچ ہے جو حقیقتاً خالق ہے، وہ خوف اور نفرت سے عاری ہے، وہ کسی سے پیدہ نہیں ہوا اور لافانی ہے، وہ بذات خود قائم، عظیم اور رحیم ہے۔

— 

مزید دیکھیے ترمیم