اگریپینا صغری
جولیا اگریپینا (Julia Agrippina) جسے عام طور پر اگریپینا صغری (Agrippina Minor یا Agrippina the Younger) کہا جاتا ہے، جولیو کلاڈیوی خاندان کی ایک اہم خاتون تھی۔ وہ پہلے رومی شہنشاہ آگسٹس کی پڑ پوتی، دوسرے رومی شہنشاہ تیبیریس کی پڑ بھتیجی اور لے پالک پوتی، تیسرے رومی شہنشاہ کالیگولا کی بہن، چوتھے رومی شہنشاہ کلاڈیوس کی چوتھی بیوی، روم کی ملکہ اور پانچویں رومی شہنشاہ نیرو کی ماں تھی۔
اگریپینا صغری Agrippina the Younger | |
---|---|
اگریپینا صغری | |
ملکہ رومی سلطنت | |
1 جنوری عیسوی 49 – 13 اکتوبر عیسوی 54 | |
شریک حیات | گنائوس دومیتوس اہینوباربوس گایس سالوستیوس کریسوس پاسینوس کلاڈیوس |
نسل | نیرو، شہنشاہ روم |
خاندان | جولیو کلاڈیوی خاندان |
والد | جرمانیکس |
والدہ | اگریپینا کبری |
پیدائش | 7 نومبر عیسوی 15 کولون |
وفات | 23 مارچ عیسوی 59 (عمر 43) Misenum |
تدفین | Misenum |