اہل کتاب
(اہل الکتاب سے رجوع مکرر)
اس مضمون میں ممکنہ طور پر اصل تحقیق پیش کی گئی ہے۔ (اکتوبر 2017) (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
آسمانی کتب کو ماننے والے اسلام کے نزدیک اہل کتاب سے مسیحی اور یہودی مراد ہیں جن کے پاس آسمانی صحیفے آئے اور بعد میں مسخ ہو گئے۔ قرآن شریف نے ان لوگوں اور کفار میں فرق رکھا ہے۔ مسلمانوں کی اطاعت اختیار کر لینے کے بعد کفار کے مقابلے میں ان کو زیادہ مراعات دی جاتی ہیں۔ ان کو بجائے ذمی کے معاہدین کے نام سے خطاب کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو ان کے ساتھ (حلال کی پابندی کے ساتھ) کھانے اور ان کی عورتوں سے شادی کرنے کی بھی اجازت ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے حقوق کی نگہداشت کی تاکید فرمائی ہے۔ بعض لوگ پارسیوں کو بھی اہل کتاب میں شمار کرتے ہیں۔ اور ژند کو بھی آسمانی کتاب سمجھتے ہیں۔