10 محرم الحرام کو حضرت امام حسیں کو کربلا کے مقام پر یزیدی فوج نے شہید کیا۔

12 ربیع الاول کو بنی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم پیدائش

27 رجب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر معراج پر روانہ ہوئے۔ اور سدرتہ المنتہی کے مقام پر رب ذوالجلال سے ہم کلام ہوئے۔

15 شعبان کو مسلمان شب برات کی خوشیاں مناتے ہیں۔

27 رمضان المبارک کو مسلمان نزول قرآن کی خوشیاں مناتے ہیں۔

جمعتہ الوداع۔ رمضان کے آخری جمعہ کو کہتے ہیں۔ اس روز مسلمان رمضان المبارک کی رخصت کو حوالے سے خصوصی عبادات کرتے ہیں۔

یکم شوال۔ رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمان عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہیں۔

9 ذی الحج دنیا بھر سے مکہ میں آئے ہوئے مسلمان فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔

10 ذی الحج دنیا بھر کے مسمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں جانور اللہ تعالٰی کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔ اور عید الضحٰی مناتے ہیں۔