ایرک سیگل
امریکی انگریزی مصنف۔ ناول نگار۔ 16جون 1937کو پیدا ہوئے۔ ان کا ناول لوسٹوری ان سب سے زیادہ شہرت کا سبب بنا۔ ’لو سٹوری‘ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے والے ایک جوڑے کی محبت کی داستان ہے۔ لڑکے کا ایک بہت پرانے اور امیر خاندان سے تعلق ہے جبکہ لڑکی کا ایک معمولی حیثیت کے اطالوی نژاد خاندان سے تعلق ہوتا ہے۔ خاندان کی مخالفت کے باوجود یہ دونوں شادی کر لیتے ہیں لیکن کینسر کی وجہ سے ان کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ کتاب کی اشاعت کے وقت ایرک سیگل خود یئل یونیورسٹی میں مغربی کلاسیجی ادب کے پروفیسر تھے۔ انھوں نے پاپ گروپ دا بیٹلز کی کارٹون فلم ’ییلو سب مرین‘ کا سکرین پلے بھی لکھا۔ ’لو سٹوری‘ کی 1970 میں بنائی جانے والی فلم ہالی وڈ کی تاریخ کی ایک انتہائی کامیاب فلم تھی اور اسے سات آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا جس میں ایرک سیگل کی بہترین سکرین پلے کے لیے نامزدگی بھی شامل تھی۔ فلم کو بہترین موسیقی کا ایوارڈ دیا گیا۔ سترہ جنوری دو ہزار دس کو دل کا دورہ پڑنے سے لندن میں ان کا انتقال ہوا۔
ایرک سیگل | |
---|---|
پیدائش | Erich Wolf Segal 16 جون 1937 بروکلن، نیویارک, New York, US |
وفات | جنوری 17، 2010 London, انگلستان, UK | (عمر 72 سال)
پیشہ | Author, screenwriter, educator |
قومیت | American |
مادر علمی | ہارورڈ یونیورسٹی (A.B.، A.M.، علامۂِ فلسفہ) |
شریک حیات | Karen Marianne James (1975–2010; his death; 2 children) |
ویب سائٹ | |
erichsegal |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |