ایرک وائنمئیر (Erik Weihenmayer) دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے۔ وہ اندھا ہے اور اس کے باوجود وہ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھا، سائکل چلائی، میراتھن دوڑ دوڑا، ہوائی جہاز سے چھلانگ لگائی، برف پر پھسلا، پانی کے اندر تیرا اور اس کے علاوہ وہ انگریزی کا استاد بھی ہے۔

ایرک وائنمئیر

ابتدائی زندگی

ترمیم

ایرک کمزور نظر کے ساتھ 1968 میں امریکا میں پیدا ہوا اور چودہ سال کی عمر میں مکمل اندھا ہو گیا۔ پریشانی کے عالم میں اس نے اپنی کمزوریوں کے ساتھ لڑنے اور قابو پانے کا تہیہ کر لیا۔ اندھوں کی زبان بریل سیکھی۔ اسے کشتی بہت اچھی لگی کیونکہ اس میں وہ آنکھوں والوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر لڑ سکتا تھا۔ اسنے وہ تمام چیزیں سوچیں جو وہ اندھا ہونے کے باوجود کر سکتا تھا۔ 16 سال کی عمر میں اسے چٹانوں اور پہاڑوں پر چڑھنے کا شوق ہو گیا۔ اسنے اپنے سامنے یہ مقصد رکھ لیا کہ وہ تمام براعظموں کی سب سے اونچی چوٹیوں کو سر کرے گا۔

کارنامے

ترمیم
  • 1987 میں اسنے اسکول کی تعلیم پاس کی اوراسکول میں وہ کشتی کی ٹیم کا کپتان تھا۔
  • 1991 میں اسنے تاجکستان میں پامیر کے پہاڑوں میں گھوما۔
  • 1993 میں اسنے ایم اے کیا پاکستان آیا اور سلسلہ کوہ قراقرم میں باتورہ گلیشیر کو عبور کیا۔
  • 1997 میں اسنے افریقا کے سب سے اونچے پہاڑ کلیمنجارو پر شادی کی۔
  • 1998 میں اسنے ویتنام میں ہینوئے سے ہوچی منھ شہر تک اپنے باپ کے ساتھ سائیکل چلائی۔
  • 25 مئی 2001 کو 32 سال کی عمر میں اسنے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔
  • 2002 میں اسنے ایک کتاب Touch the top of the World:A Blind Man Journey To Climb Farther Than The Eye Can See۔

بیرونی روابط

ترمیم

اندھوں کی انجمنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ climbingblind.org (Error: unknown archive URL)