ساتویں ایشیائی کھیل (فارسی: بازیهای آسیایی 1974) یکم سے 16 دسمبر تک تہران، شاہی ایران میں منعقد ہوئے تھے۔ اس کے لیے خاص طور پر آزادی اسپورٹس کمپیلکس بنایا گيا تھا۔ ایشیائی کھیل کسی مشرق وسطی کے ملک میں پہلی بار منعقد ہوئے تھے۔ جس میں 25 ایشیائی ممالک شریک تھے، جاپان نے سب سے زیادہ (75) سونے کے تمغے حاصل کیے۔