ایشیا کپ 2025ء مردوں کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 17 واں ایڈیشن ہوگا۔ یہ اکتوبر 2025ء میں بھارت میں ہونے والا ہے جس کے میچ ٹی 20 آئی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026ء کے ٹی 20 عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے لیے ایک اہم تیاری کے طور پر کام کرے گا۔ بھارت دفاعی چیمپئن ہے۔ [1]

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل ممبران افغانستان، بنگلہ دیش بھارت، پاکستان اور سری لنکا خود بخود ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیں گے اور ان کے ساتھ متحدہ عرب امارات بھی شامل ہو جائے گا، جس نے 2024ء اے سی سی مینز پریمیئر کپ جیتنے کے بعد کوالیفائی کیا۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "India to host Men's Asia Cup 2025". cricketpakistan.com.pk (انگریزی میں). 28 جولائی 2024. Retrieved 2024-07-29.
  2. "India to host 2025 Asia Cup, Bangladesh named hosts for 2027 edition, confirms ACC". WION (امریکی انگریزی میں). 30 جولائی 2024. Retrieved 2024-07-30.