ایلین میری ہننا نولان (انگریزی: Elaine Nolan) (ولادت: 5 مئی 1981ء) آئرلینڈ کی سابقہ خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 2006 اور 2008 کے درمیان آئرش قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ دسمبر 2016 میں ایلائن کرکٹ آئرلینڈ کے لیے شرکت ڈائریکٹر کے کردار کے لیے مقرر کی گئیں۔ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی گیم ڈویلپمنٹ منیجر کی حیثیت سے ملازمت کر چکی ہیں۔[1]

ایلائن نولان
ذاتی معلومات
مکمل نامایلین میری ہننا نولان
پیدائش5 مئی 1981ء
ڈبلن، جمہوریہ آئرلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 54)22 اگست 2006  بمقابلہ  نیدرلینڈ
آخری ایک روزہ18 فروری 2008  بمقابلہ  پاکستان
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ محدود اوور
میچ 4 4
رنز بنائے 0 0
بیٹنگ اوسط 0.00 0.00
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 0 0
گیندیں کرائیں 126 126
وکٹ 1 1
بولنگ اوسط 81.00 81.00
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 1/17 1/17
کیچ/سٹمپ 0/– 0/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 5 جنوری 2017

حالات زندگی

ترمیم

ایلائن نولان آئرلینڈ کے ڈبلن میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے 2006 میں نیدرلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل کر بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا۔[2] انھوں نے اپنا آخری کھیل ایک روزہ ، 18 فروری 2008 کو پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔[3] ایلائن نولان نے صرف ون ڈے کرکٹ کھیلی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور گیند بازی کرتی ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر 4 ون ڈے میچ کھیلے۔[4]

ون ڈے کیریئر

ترمیم

ایلائن نولان نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ نیدرلینڈز کے خلاف سن 2006 میں کھیلا۔[2] انھوں نے کل 126 گیندیں پھینکیں اور 1 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط81.00رہی ۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Thorpe، George (17 دسمبر 2016)۔ "Elaine Nolan appointed by Cricket Ireland as participation director"۔ insidethegames.biz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-05
  2. ^ ا ب "2nd ODI, Dublin, Aug 22 2006, Netherlands Women tour of Ireland"
  3. "Pool B, Stellenbosch, Feb 18 2008, ICC Women's World Cup Qualifying Series"
  4. "آئرلینڈ خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021