ایمپوریم مال
ایمپوریم مال (Emporium Mall) جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان میں ایک شاپنگ مال ہے۔ 11 منزلہ شاپنگ مال 2.7 ملین مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 200 سے زائد سٹور اور ایک فائیو سٹار ہوٹل ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا مال ہے۔[1] اس شاپنگ مال میں 200 سے زیادہ اسٹورز اور فائیو اسٹار ہوٹل بھی واقع ہے۔ یہ مال 2016 میں کراچی میں کھولے گئے لکی ون مال کے بعد پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا مال ہے اور مجموعی طور پر رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑے شاپنگ مالز میں سے بھی ایک ہے۔[2] مال نشاط گروپ کی ملکیت ہے۔ مال کی ویب گاہ کے مطابق، اس مال میں ان کے یومیہ تخمینے کے مطابق تقریباً 44 ہزار افراد آتے ہیں۔
ایمپوریم مال | |
مقام | عبد الحق روڈ، جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان |
---|---|
تاریخ افتتاح | 30 جون 2016ء |
سرمایہ کار | نشاط گروپ |
مالک | نشاط گروپ |
دکانوں اور خدمات کی تعداد | 200 |
No. of anchor tenants | 6 |
کل خوردہ منزل رقبہ | 2,700,000 فٹ مربع (250,000 میٹر2) |
منزلیں | 11 |
ویب سائٹ | nishatemporium |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "British High Commissioner visits The Emporium Mall in Lahore"۔ Daily Pakistan Global (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2016
- ↑ "British High Commissioner visits The Emporium Mall in Lahore"۔ Daily Pakistan Global (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2016