ایم اسماعیل
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
ایم اسماعیل (انگریزی: M. Ismael) کی تاریخ پیدائش 6 اگست 1902ء کی ہے۔ وہ لاہور میں سب سے زیادہ سینئر فلمی فنکار تھے۔ ایم اسماعیل اندرون بھاٹی گیٹ لاہور کے ایک خطاط خاندان میں پیدا ہوئے اور یوں خطاطی اور مصوری انھیں ورثے میں ملی۔ 1921ء میں ان کے ہم محلہ نوجوان اے آر کاردار نے انھیں اداکاری کا شوق دلایا۔ اس شوق کی خاطر وہ بمبئی چلے گئے مگر جب لاہور میں خاموش فلموں کا آغاز ہوا تو وہ واپس لاہور آگئے۔ ان کی خاموش فلموں میں حسن کا ڈاکو، بریوہارٹ، آوارہ رقاصہ اور ہیر رانجھا بہت مشہور ہوئیں۔ آخری الذکر فلم میں انھوں نے کیدو کا کردار ادا کیا۔ بولتی فلموں کا دور شروع ہوا تو انھوں نے یہی کرداراسی داستان پر بننے والی فلموں حور پنجاب اور ہیر سیال میں بھی ادا کیا۔ ایم اسماعیل کی دیگر فلموں میں یملا جٹ، گل بکاولی، خزانچی، پھول، سوہنی مہینوال، وامق عذرا اور لیلیٰ مجنوں کے نام شامل تھے۔ قیام پاکستان کے بعد بھی انھوں نے پاکستان میں بننے والی متعدد فلموں میں کام کیا۔ ان کی فلموں کی مجموعی تعداد 156 تھی، ان کی آخری فلم مان جوانی دا تھی جو 1977ء میں ریلیز ہوئی۔ 1957ء میں فلم قسمت میں انھیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 22 نومبر 1975ء کو ایم اسماعیل لاہور میں وفات پاگئے اور وہیں نیشنل ٹائون ساندہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
بیرونی روابط
ترمیم- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایم اسماعیل
- ایم اسماعیل ” پاکستان فلم میگزین “ ◄ پر
پیش نظر صفحہ اداکار/اداکارہ سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |