اینتھروپوسین(Anthropocene) اس مجوزہ جدید ارضیاتی مدت کا نام رکھا گیا ہے جس میں انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی اچھی طرح پیمائش کی جا سکتی ہے۔ اس نام کو ابھی تک سرکاری منظوری نہیں ملی ہے۔ اس منظوری کو حاصل کرنے میں دو سال کا عرصہ لگ جائے گا۔
سائنسدانوں نے 29 اگست 2016 کو اعلان کیا کہ زمین کی آب و ہوا پر انسانی اثرات کی وجہ سے 11،700 سالہ ارضیاتی دور جسے ہولوسين کے نام سے جانا جاتا ہے، ختم ہو گیا ہے اور اب ایک نئے دور کا آغاز ہو گیاہے جسے اینتھروپوسین کا مجوزہ نام دیا ہے۔
اینتھروپوسین میں انسانی کی وجہ سے ماحول میں تبدیلی ہولوسین کے مقابلے میں 170 گنا زیادہ تیز رفتاری سے ہوئی۔[1]