ایٹم ٹیکنالوجیز لیمیٹیڈ (انگریزی: Atom Technologies) ایک ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر ممبئی، بھارت میں واقع ہے۔ ایٹم کا آغاز 2006ء میں فائنانشیل ٹیکنالوجیز گروپ کی ذیلی کمپنی کے طور پر ہوا۔ اس کے بانی جیگنیش شاہ رہے ہیں۔[1]

ایٹم ٹیکنالوجیز لیمیٹیڈ
نجی
صنعتڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات
قیام2006
صدر دفترایف ٹی ٹاور، سی ٹی ایس نمبر 256 اور 257، سُورین روڈ، چکالا، اندھیری (ایسٹ)، 400093، ممبئی، بھارت
کلیدی افراد
دیوانگ نیرلا بانی اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر
ویب سائٹwww.atomtech.in

یہ کمپنی تاریخی طور پر ادائیگی اور بینک کاری کے فروغ پر مرکوز رہی ہے، جن کے لیے موبائل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔ایٹم ٹیکنالوجیز موبائل ادائیگیوں اور آئی وی آر پر مبنی ادائیگیوں کے لیے مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی ہے اور موبائل پر مبنی خدمات کی تقسیم سے تعلق رکھتی ہے۔[1]

مصنوعات

ترمیم

ایٹم ٹیکنالوجیز کی مصنوعات میں حسب ذیل شامل ہیں:

حفاظت

ترمیم

کمپنی کی ادائیگی کے پلیٹ فارم پی سی آئی ڈی ایس ایس کے سند یافتہ ہیں۔[2][مردہ ربط] [3]۔ یہ وہ اسناد ہیں جو بینک کاری صنعت کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں اور اس وجہ سے ان سے یہ کسی کارڈ گیرندہ معلومات کی منتقلی اور موبائل ادائیگی کی معاملت کے حفاظتی پہلو کی جانچ کا کام کرتے ہیں۔

ایٹم کی ادائیگی کا پلیٹ فارم ترقی یافتہ ابتہام معیار (Advanced Encryption Standard) کا استعمال کرتا ہے جو 128 بِٹ صفر بلاک زنجیر بندی (Cipher Block Chaining) کو مالیاتی معاملتوں کی وی پی این کنیکشن کے ذریعے روٹنگ کے کام میں لایا جاتا ہے۔ ایٹم کوئی کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کو جمع نہیں رکھتی ہے بلکہ مالیاتی معاملتوں کی روٹنگ کے لیے بینک کی ادائیگی گیٹ وے کو کام میں لاتی ہے۔[4]

شراکتیں

ترمیم

ایٹم کئی سرکردہ بینکوں سے شراکت داری کر چکی ہے۔[5] اس کے علاوہ وہ ویزا انکارپوریٹیڈ، ماسٹر کارڈ اور امیریکن ایکسپریس جیسی کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کے ساتھ ساجھے داری کر چکی ہے۔ یہ کریڈٹ کارڈ ایٹم پلیٹ فارم پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ 1500 سے زیادہ تجارت پیشہ شخصیات ایٹم کی مشارکت سے یہ ادائیگی خدمات مہیا کر رہے ہیں۔[6]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب atom technologies signs up with Sahayata, Business Standard, 27 مئی 2009.
  2. atom Technologies company profile آرکائیو شدہ 14 جولا‎ئی 2011 بذریعہ وے بیک مشین, Mobile-Financial.com
  3. Visa certification granted to India’s m-banking provider آرکائیو شدہ 11 اکتوبر 2009 بذریعہ وے بیک مشین, Ecommerce Journal, 29 اگست 2008.
  4. India's atom Receives VISA Security Certification for M-Payments, TMCnet.com, 28 اگست 2008.
  5. DTH players may help mobile payments gain currency[مردہ ربط], Reuters, 4 جون 2009.
  6. IVR: making payments easier آرکائیو شدہ 7 مارچ 2009 بذریعہ وے بیک مشین, Express Computer, 15 دسمبر 2008.