ایڈوبی ایکروبیٹ
ایڈوبی ایکروبیٹ پروگرام پی ڈی ایف فائلوں کو بنانے، اُن میں ترمیم کرنے، پرنٹ کرنے ا ور دیگر دوسرے کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔
ایڈوبی ایکروبیٹ XI پرو ونڈوز 8 پر چلے ہوئے | |
تیار کردہ | ایڈوبی |
---|---|
پروگرامنگ زبان | سی++[1] |
آپریٹنگ سسٹم | |
حجم | |
صنف | برمیزی اشاعت |
اجازت نامہ | ملکیتی
|
ویب سائٹ |
تعارف
ترمیمایڈوب ایکروبیٹ، ایڈوب کی جانب سے ایپلی کیشنز اور ویب سروسز کا مجموعہ ہے۔ ایڈوب ایکروبیٹ پورٹیبل ڈاکیومنٹ فارمیٹ یعنی پی ڈی ایف فائل کو دیکھنے، فائل بنانے، اس میں تبدیلی کرنے، اسے پرنٹ کرنے ساتھ ساتھ اور بہت سے کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔ ایڈوب ایکروبیٹ سافٹ وئیر فیملی میں ایک ریڈر بھی ہے جسے پہلے Acrobat Reader کے نام سے جانا جاتا تھا، ایکروبیٹ جو پہلے Acrobat Exchange تھا اور Acrobat.com شامل ہیں۔ ایڈوب کی طرف سے مفت Adobe Reader دستیاب ہے جس سے پی ڈی ایف فائل کو دیکھا جا سکتا ہے، پرنٹ کیا جا سکتا ہے اورفائل میں حاشیہ وغیرہ بھی لکھا جا سکتا ہے، جبکہ کمرشل سافٹ وئیر، جو ونڈوز اور او ایس (ایکس) کے لیے ہی دستیاب ہے ،پر فائلوں کو کنورٹ اور انکرپٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ Acrobat.com پر بھی فائل ہوسٹنگ کے ساتھ ساتھ بہت سے فیچر موجود ہیں [5]۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Vincent Lextrait (2010)۔ "The Programming Languages Beacon, v10.0"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-01-05
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|month=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "Download new and previous versions of Adobe Reader"۔ Adobe.com۔ Adobe Systems۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-29
- ↑ "Adobe – Adobe Reader download – All versions"۔ adobe.com۔ Adobe Systems۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-29
- ↑ "Download a free trial of Acrobat XI Pro"۔ Adobe.com۔ ایڈوبی۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-29
- ↑ ماہنامہ کمپیوٹنگ، کمپیوٹنگ پیڈیا، شمارہ نومبر 2013
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ایڈوبی ایکروبیٹ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |