سی++
سی++ (تلفظ :سی پلس پلس) عمومی مقاصد کی حامل پروگرامنگ زبان ہے جو سی پروگرامنگ زبان کی توسیع سے وجود میں آئی ہے۔ یہ پروگرامنگ زبان متعین مقصد (Object Oriented)، حکمیہ (imperative) اور عمومی (generic) خصوصیات کی حامل ہے۔ بیارنہ اسٹرو اسٹروپ نے 1979ء میں اے ٹی اینڈ ٹی بیل لیباریٹریز (AT&T Bell Labs) میں سی پروگرامنگ زبان کو بہتر بنانے کے لیے اس میں اضافے کے دوران سی++ پروگرامنگ زبان کو تیار کیا تھا۔
پیراڈائم | Multi-paradigm: طریقہ کار پروگرامنگ, functional, اوبجیکٹ اوریئنٹڈ پروگرامنگ, generic[1] |
---|---|
اشاعت | 1983 |
ڈیزائنر | بیارنہ اسٹرو اسٹروپ |
مستحکم اشاعت | ISO/IEC 14882:2014 (15 دسمبر 2014 | )
شعبہ تحریر | Static, nominative, partially inferred |
اہم اطلاقات | LLVM Clang, GCC, مائیکروسافٹ وژیول سی++, Embarcadero C++Builder, انٹیل سی++ کمپائلر, آئی بی ایم ایکس ایل سی++ |
متاثر | ایڈا, ALGOL 68, [[سی]], CLU, ML, سیمولا |
موثر | Ada 95, سی#,[2] سی99, Chapel,[3] ڈی, جاوا,[4] Lua, پرل, پی ایچ پی, پائیتھن, رسٹ, Nim[حوالہ درکار] |
اطلاقی زبان | C++ |
فائل کی توسیع | .cc .cpp .cxx .C .c++ .h .hh .hpp .hxx .h++ |
ویب سائٹ | isocpp |
C++ Programming بر ویکی کتب |
شروع میں سی++ کو "سی مع کلاسز " (C with classes) کہا جاتا تھا کیونکہ اس میں سی زبان کی تمام خصوصیات کے ساتھ درجات (Classes) کا تصور بھی تھا۔ 1983ء میں اسے سی++ کا نام دیا گیا۔
ہائیر لیول لینگوئج اور لوئیر لیول لینگوئج کی خصوصیات کی حامل ہونے کے باعث اسے انٹرمیڈیٹ لیول لینگوئج بھی کہا جاتا ہے۔
سی++ سے کئی پروگرامنگ زبانیں متاثر ہیں جیسے کہ سی شارپ، ڈی، جاوا اور سی زبان کا نیا ورژن۔ بہت سے فروخت کنندہ، سی پلس پلس کمپائلر فراہم کرتے ہیں جیسے کہ فری سافٹ ویئر فاؤنڈیشن، انٹیل، مائیکروسافٹ اور آئی بی ایم۔
تاریخ
ترمیم1979ء میں پی ایچ ڈی کے تھیسس پر کام کے دوران سیمولا پروگرامنگ زبان بیان سٹروسٹروپ کے زیر استعمال تھی۔ سیمولا وہ پہلی پروگرامنگ زبان تھی جس میں آبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ کی خصوصیات موجود تھیں، جو سافٹ ویئر ڈیویلپمینٹ کے لیے نہایت مفید ہے۔ لیکن یہ زبان عملی طور پر بہت سست روی سے کام کرتی تھی۔ لہذا انھوں نے سی مع کلاسز پر کام شروع کیا جس کا مقصد سی زبان میں آبجیکٹ اورینٹڈ خصوصیات کا اضافہ تھا۔
سی مع کلاسز کا پہلا کمپائلر سی فرنٹ (Cfront) تھا جسے 1993ء تک استعمال کیا جاتا رہا۔ 1983ء میں سی مع کلاسز کو سی++ کا نام دیا گیا اور اس کا پہلا ایڈیشن 1985ء میں منظر عام پر آیا۔ 1989ء میں سی++2.0 پیش کیا گیا اور 1991ء میں اس ایڈیشن کو اپ گریڈ کیا گیا۔ 1998ء میں سی++ معیارات کمیٹی نے آئیسو کے لیے سی++ کا پہلا بین الاقوامی معیار جاری کیا جسے سی++98 کہا جاتا ہے۔2003ء میں سی++ کا نیا معیار جاری کیا گیا۔ 2011ء میں سی++11 جاری کیا گیا جس میں کئی نئے فیچرز متعارف کروائے گئے۔ دسمبر 2014ء میں چند ایک تبدیلیوں کے ساتھ سی++14 پیش کیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Bjarne Stroustrup (1997)۔ "1"۔ The C++ Programming Language (Third ایڈیشن)۔ ISBN 0-201-88954-4۔ OCLC 59193992
- ↑ David Naugler (May 2007)۔ "C# 2.0 for C++ and Java programmer: conference workshop"۔ Journal of Computing Sciences in Colleges۔ 22 (5)۔
Although C# has been strongly influenced by Java it has also been strongly influenced by C++ and is best viewed as a descendant of both C++ and Java.
- ↑ "Chapel spec (Acknowledgements)" (PDF)۔ Cray Inc۔ 2015-10-01۔ 05 فروری 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2016
- ↑ Harry. H. Chaudhary (28 July 2014)۔ "Cracking The Java Programming Interview :: 2000+ Java Interview Que/Ans"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2016