کولڈ فیوژن ایک تجارتی ویب ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم ہے جسے جرمی (Jeremy) اور جے جے ایلائیر(JJ Allaire) نے 1995میں بنایا۔ اس پلیٹ فارم کے ساتھ استعمال ہونے والی لینگوئج بھی کولڈ فیوژن کہلاتی ہے حالانکہ اس کا پورا نام کولڈ فیوژن مارک آپ لینگوئج یا CFMLہے۔ کولڈ فیوژن کا بنانے کا مقصد سادہ ایچ ٹی ایم ایل پیجیز کو ڈیٹا بیس سے کنکٹ کرنا تھا۔ اس کے دوسرے ورژن تک تو یہ مکمل پلیٹ فارم بن گیا جس میں تماماسکرپٹنگ لینگوئج کے ساتھ ساتھ IDE بھی شامل تھی۔ 2005میں ایڈوب سسٹم نے کولڈ فیوژن کو خرید لیا۔ اس کے بعد 2010 میں جو ورژن جاری کیا گیااس میں انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کے لیے بھی بہت سے فیچر متعارف کرائے گئے۔ اس کا تازہ ترین ورژن10,0،11,285437 ہے جو 9جولائی 2013کو جاری کیا گیا۔ اسے Javaمیں بنایا گیا ہے۔[1] .

ایڈوبی کولڈ فیوژن
Adobe ColdFusion 10
حقیقی مصنفJeremy and JJ Allaire
تیار کردہایڈوبی Incorporated
ابتدائی اشاعت1995
مستحکم اشاعت10,0,13,287689 / جنوری 10، 2014؛ 10 سال قبل (2014-01-10)
پروگرامنگ زبانJava
آپریٹنگ سسٹمکراس پلیٹ فارم
دستیاب زبانیںEnglish
صنفApplication server
اجازت نامہProprietary
ویب سائٹColdFusion Homepage

حوالہ جات

ترمیم
  1. ماہنامہ کمپیوٹنگ، شمارہ نومبر 2013

بیرونی روابط

ترمیم