ایڈورڈ بیڈفورڈ
ایڈورڈ ہنری ریلینڈ بیڈفورڈ (پیدائش:7 جون 1903ء)|(انتقال:9 اکتوبر 1976ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی تھا جو 1924ء میں ڈربی شائر کے لیے کھیلا۔بیڈ فورڈ ایسٹن ، برمنگھم میں پیدا ہوا تھا۔ وہ ڈبلیو کے آر بیڈ فورڈ کا پوتا تھا جس نے فری فارسٹرز کی بنیاد رکھی۔ [1] بیڈفورڈ نے 1924ء کے سیزن میں ڈربی شائر کے لیے ایک اول درجہ میچ کھیلا جو مئی میں گلیمورگن کے خلاف تھا۔ بیڈفورڈ ایک دائیں ہاتھ کا بلے باز تھا اور اس نے اپنے ایک اول درجہ میچ میں دو اننگز کھیلی جس میں اس نے ایک صفر اور 3 رنز بنائے۔ [2]بیڈفورڈ ایک مشہور آرچر بھی تھا جو 1924ء سے وڈ مین آف آرڈن آرچری کلب کا رکن تھا اور 1948ء سے 1975ء تک کلب کا سیکرٹری تھا [3]
ایڈورڈ بیڈفورڈ | |
---|---|
شخصی معلومات | |
تاریخ پیدائش | 8 جون 1903ء |
تاریخ وفات | 10 اکتوبر 1976ء (73 سال) |
شہریت | مملکت متحدہ متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927) |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
انتقال
ترمیمبیڈفورڈ کا انتقال 9 اکتوبر 1976ء کو چیمس فورڈ میں 73 سال کی عمر میں ہوا۔ [3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "History of Rectory Park"۔ 08 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2022
- ↑ Edward Bedford at Cricket Archive
- ^ ا ب Norman Preston، مدیر (1978)۔ "Obituary Before 1977: Bedford, Edward Henry Rilands"۔ Wisden Cricketer's Almanack 1978۔ London: Sporting Handbooks Ltd۔ ISBN 0-85020-055-5