اے شوبھاسکرن
علی رجہ شوبھاسکرن (پیدائش: 2 مارچ، 1972ء)، ایک برطانوی سری لنکائی تمل کاروباری شخصیت، فلم پروڈیوسر اور لائیکا موبائل کے چیئرمین ہیں۔[2] لائیکا موبائل کمپنی 2006ء میں شروع ہوئی اور اب تک دنیا کے 21 ممالک میں ان کے 14 ملین سے زائد گراہک (customers) ہیں۔
علی رجہ شوبھاسکرن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سری لنکا |
2 مارچ 1972
شہریت | سری لنکا |
عملی زندگی | |
پیشہ | چیئرمین، لائیکا موبائل |
کل دولت | £180 ملین(2015ء میں)[1] |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
شوبھاسکرن کی کمپنی لائیکا پروڈکشن چینائی، بھارت میں واقع ہے۔ یہ کمپنی بھارت کی فلموں میں کاروبار کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان کی پہلی فلم 2014ء کی ہنگامہ خیز فلم کتھی تھی جس کو اے آر مروگداس نے ہدایت کیا۔ حال ہی میں ان کی پروڈیوس کردہ بھارت کی سب سے مہنگی فلم 2.0 جاری کی گئی۔ اس فلم کا بجٹ تقریباً ₹543 کروڑ ہے۔
اعزازات
ترمیماکتوبر 2011ء میں، شوبھاسکرن کی کمپنی لائیکا ٹیل کو دی سنڈے ٹائمز کی طرف سے جاری کردہ 250 درمیانی مارکیٹ کی ذاتی کمپنیوں کی فہرست میں 36واں درجہ دیا گیا۔[3] 2010ء میں برطانیہ میں ایشیائی کمیوٹی کی تقریب ایشین اچیورز ایوارڈ سرمنی (Asian Achievers Award ceremony) کے موقع پر شوبھاسکرن کو بہترین انٹرپرائز کے لیے ایک طلائی اعزاز دیا گیا۔[4] دی ایشین وائس پولیٹیکل اینڈ پبلک لائف (The Asian Voice Political and Public Life) نے 2011ء میں شوبھاسکرن کو بہترین کاروباری شخصیت کا اعزاز دیا۔[5]
2012ء میں انگریزی ایشیائی بزنس اعزازات (English Asian Business Awards) کے موقع پر لائیکا موبائل کی عالمی سطح پر اضافے پر شوبھاسکرن کو "2011 کا طاقت ور اعزاز" سے نوازا گیا،[6] اس اعزاز کے ساتھ اسی تقریب کے دوران آپ کو "سال کی بہترین سوشل کاروباری شخصیت" اعزاز سے بھی نوازا گیا۔[7]
چیریٹی
ترمیم2010ء میں، شوبھاسکرن اور اس کی والدہ گننمبیکئی علی رجہ نے غریب لوگوں کی مدد کر نے گننم فاؤنڈیشن کے نام سے ایک چیریٹی قائم کی۔ اس فاؤنڈیشن کا کام غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ اس کمپنی نے کافی لوگوں کی مدد کی خاص کر ان لوگوں کی جو سری لنکن سول جنگ کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ 2015ء میں گننم فاؤنڈیشن نے سری لنکا کے ایک ضلع میں 150 سے زائد گھر تعمیر کروائے۔[8][9]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sunday Times Rich List"۔ The Sunday Times (page 74)۔ 26 April 2015
- ↑ "Welcome To Lycamobile Group | Meet Our Team"۔ Lycamobile.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2016
- ↑ Top Track 250 league table
- ↑ Asian Achievers Awards 2010> 2010
- ↑ "Asian bags international entrepreneur award for 2011"۔ The Hindu Business Line۔ 24 February 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2012
- ↑ "Honour for English Asian Business award winners"۔ Asian Image۔ 7 March 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2012
- ↑ "Winners of 2012 Asian Business"۔ Asian Business Awards۔ 2 April 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2012
- ↑ "Gnanam Foundation | Official Site"۔ gnanam-foundation.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2016
- ↑ "Gnanam Foundation as a Flame of Hope in People's Minds .....| Athavan English News"۔ athavaneng.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2016
بیرونی روابط
ترمیم- Lycamobile.comآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lycamobile.com (Error: unknown archive URL)