بابونہ کے پھول گل بہار (Daisy) جیسے ہوتے ہیں اور تارا پھول (Asteraceae) کے خاندان سے تعلق رکھنے والا طبی پودا ہے۔ اس کو عربی میں بابونج، فارسی میں بابونک، ہندی میں بابونہ، یونانی میں فارمولا ملون، سندھی میں بابونو، انگریزی میں کیمومائل(Chamomile) اور لاطینی میں میٹریکایا کیموملالینن(Matricaria Chamomilla Linn) کہتے ہیں۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں بابونہ المانی اور بابونہ رومی مشہور اقسام ہیں۔