بھکشوؤ! ایسی کیفیت موجود ہے جہاں نہ تو خاک ہے نہ پانی‘ نہ آگ ہے نہ ہوا‘ نہ لامکانیت ہے‘ نہ شعور کی لا محدودیت‘ نہ تو عدم شعور ہے اور نہ شعور‘ نہ تو یہ دنيا ہے اور نہ دوسری دنیا‘ نہ سورج ہے وہاں اور نہ چاند اور ہاں بھکشوؤ! ميں کہتا ہوں وہاں نہ آنا اور نہ جانا‘ نہ ٹھہرنا ‘ نہ گزر جانا اور نہ وہاں پیدا ہونا ہے۔ بغیر کسی سہارے‘ کسی حرکت يا کسی بنياد کے ہے۔ بے شک يہی دکھوں کا خاتمہ (نروان) ہے۔

گوتم بدھ