باب:حالیہ واقعات/10 اپریل 2023
10 اپریل 2023ء (پير)
مسلح تصادم اور حملے
- اسرائیل-فلسطینی تنازع
- مقبوضہ مغربی کنارے کے اریحا میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک۔ (الجزیرہ)
- بلوچستان تنازع
- پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے موٹر سائیکل بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔(الجزیرہ)
قانون اور جرم
- لوئی ویل، کینٹکی فائرنگ واقعہ 2023ء
- چین میں ایک عوامی عدالت نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے نامور کارکن ژو ژیونگ اور ڈنگ جیاکسی کو ریاستی طاقت کو ختم کرنے کے جرم میں بالترتیب 14 اور 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔(دی گارڈین)