وادی دیر کا خوبصورت منظر، فوٹو:رحمت عزیزچترالی

دیر ریاست صرف دیر، پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی سابقہ ریاست۔جس پر دیر کے نواب حکومت کرتے تھے ،اس ریاست کا قیام سترہ صدی میں نوابوں کے زیریں حکومت میں عمل میں آیا۔اس مقام کی ایک قدرتی خوبصورتی ہے،جیسے کہ یہ سوات کے ساتھ ہے تو یہ مقام بھی سوات کی طرح خوبصورت و شاداب ہے اور اس کی اب و ہوا بھی بہت ہی عمدہ اور زبردست ہے۔جیسے ہی 1969ء میں دیر والوں نے نواب کی حکومت سے منہ موڑ لیا اور پاکستان کے ساتھ ہونے کا فیصلہ کیا،تو پاکستان کی حکومت نے نواب کو نظربند کرکے کسی نامعلوم مقام منتقل کیا۔اس کے بعد حکومتِ پاکستان نے اس ریاست کو تو پہلے ایک ریاست کے طور پر پاکستان میں شامل کرلیا لیکن بعد میں اس ریاست کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا ،ایک دیر بالا اور دوسرا دیر لوئر یا دیر زیریں۔