باب:دير
یہ باب یا اس کا کوئی جز توسیع یا بہتری کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ آپ بھی اضافہ یا ترامیم کر کے اس کی تعمیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اگر یہ صفحہ پچھلے کئی دنوں سے ترمیم نہیں کیا گیا تو برائے مہربانی یہ سانچہ نکال دیں۔ اس صفحہ میں آخری ترمیم 4 سال قبل CommonsDelinker (تبادلۂ خیال| شراکتیں) نے کی۔ (تازہ کریں) |
دیر ریاست صرف دیر، پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی سابقہ ریاست۔جس پر دیر کے نواب حکومت کرتے تھے ،اس ریاست کا قیام سترہ صدی میں نوابوں کے زیریں حکومت میں عمل میں آیا۔اس مقام کی ایک قدرتی خوبصورتی ہے،جیسے کہ یہ سوات کے ساتھ ہے تو یہ مقام بھی سوات کی طرح خوبصورت و شاداب ہے اور اس کی اب و ہوا بھی بہت ہی عمدہ اور زبردست ہے۔جیسے ہی 1969ء میں دیر والوں نے نواب کی حکومت سے منہ موڑ لیا اور پاکستان کے ساتھ ہونے کا فیصلہ کیا،تو پاکستان کی حکومت نے نواب کو نظربند کرکے کسی نامعلوم مقام منتقل کیا۔اس کے بعد حکومتِ پاکستان نے اس ریاست کو تو پہلے ایک ریاست کے طور پر پاکستان میں شامل کرلیا لیکن بعد میں اس ریاست کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا ،ایک دیر بالا اور دوسرا دیر لوئر یا دیر زیریں۔
دیر کا آخری نواب شاہ جہان تھا ،کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ظالم شخص تھا،لوگوں پہ ظلم و ستم کرتا تھا ۔وہ کوئی نہ کوئی رواج رکھتا،مثلاً وہ ہر مہینے آتا اور ہر گھر سے گھی ،مکھن یا مرغے جمع کرتا تھا،اگر کوئی یہ چیز یں نواب کے لئے جمع نہیں کرتا تو اسے سخت سزا دیتا تھا۔اس کے علاوہ وہ کسی کے ہاتھ میں قلم نہیں چھوڑتا تھا کیونکہ اس کو ڈر تھا کہ اگر کہیں لوگ پڑھے لکھے ہوجائیں تو میری نوابی چھن جائے گی۔ دیر کے لوگ عام طور پر بڑے ہنر مند،عقلمند اور محنتی لوگ ہیں لیکن نواب شاہ جہاں کے وجہ سے وہ تعلیم میں پیچھے رہ گئے ورنہ وہ آج پورے پاکستان میں جانے جاتے۔
دیر بالا خیبر پختونخوا کا ضلع۔ ضلع اپردیر نواب شاہجہان خان کي ایک سابقہ رياست تھي ۔ 1969 میں یہ پاکستان میں ضم کي گئي اور مالاکنڈ ڈويژن بننے کی بعد1970 ميں اسکو ضلع کا درجہ ديا گيا۔1996 ميں ضلع دير کو مزيد دو حصوں لوئر دیر اوراپردیر میں تقسيم کيا گيا۔ يہ ضلع خوبصورت مناظر اور محنت کش افرادي قوت کي وجہ سے مشہور ہے۔ذرائع معاش ميںجنگلات ،معدني دولت،کھيتي باڑي ،تجارت اور سمندرپار روزگار کو مرکزي حيثيت حاصل ہے۔ شماريات ضلع کا کُل رقبہ 3699 مربع کلوميٹر ہے یہاں في مربع کلو میٹر 188 افراد آباد ہيں سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 694000 تھی کُل قابِل کاشت رقبہ 41750 ہھيکٹيرز ہے مذہب: ہندومت ۔ بدھ مت ۔ جین مت ۔ سکھ مت ۔ اسلام ۔ عیسائیت ۔ یہودیت سیاسیات: سارک ۔ پاکستانی حکومت ۔ کھیل: کرکٹ
|