باب:رمضان/حدیث
- حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
’’جو شخص بحالتِ ایمان ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘
—
- قیام رمضان سے متعلق حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
’’جس نے رمضان میں بحالتِ ایمان ثواب کی نیت سے قیام کیا تو اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کر دیے گئے۔‘‘
—