باب:ریاضیات/منتخب شخصیت/4
ڈیوڈ ھلبرٹ ایک مشہور جرمن ریاضی دان تھا۔ اُس نے ریاضی کی بہت سی شاخوں میں کام کیا اور بہت سے بنیادی قوانین دریافت کئے۔ اُس نے ھلبرٹ فضا (Hilbert Space) کے اصول بھی واضع کئے۔ وہ دالہ تحلیل (Functional Analysis) کے بانیوں میں سے تھا۔ ھلبرٹ 23 جنوری 1862ء کو پیدا ہوا۔ وہ اپنے والدین، اوٹو اور ماریہ ھلبرٹ کی پہلی اولاد تھا۔ 1880ء میں اُس نے گریجویشن کی اور 1885ء میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ 1892ء میں اُس نے کیتھی سے شادی کی۔ 1895ء میں اُس نے فیلکس کلین کی دعوت پر جامعہ گوٹنگن محکمہ ریاضی کے سربراہ کی حیشیت سے شامل ہوا، جو کہ اُس وقت دنیا میں ریاضی کی تحقیق کا سب سے بہترین ادارہ تھا، اور مرتے دم تک وہیں رہا۔ اُس کے 75 پی ایچ ڈی کے شاگرد تھے۔ اُس کا 14 فروری 1943ء کو انتقال ہو گیا۔