صفحہ اولیں   زمرہ جات اور اہم موضوعات   متعلقہ ابواب اور ویکی منصوبے آپ کے کرنے کے کام
ترمیم
باب سائنس

Applied science


سائنس ایک منظم طریقۂ کار کے تحت کسی بات کو جاننے یا اسکا علم حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے۔سائنس میں تجربے یا مشاہدے سے حاصل شدہ معلومات کو عقلی و منطقی دلائل سے پرکھا اور جمع کیا جاتا ہے۔سائنسی علم کی تردید یا تصدیق کیلئے تجربہ ہی واحد کسوٹی ہے۔ایک سائنسی تجربے کیلئے ضروری ہے کہ اس کے اصول و نتائج دونوں ہی بعد میں دوسرے دہرا سکتے ہوں یا انکی تصدیق کرسکتے ہوں یعنی کہ وہ قابل اعادہ (replicable) ہوں۔

مزید دیکھیے۔۔۔

منتخب مقالہ

جدید دور میں روبالہ سے مراد ایک میکانیکی یا غیر ماہیتی، مصنوعی سازندہ (agent) ہے۔ بالعموم روبوٹ ایک ایسے میکانیکی و برقی نظام کو کہا جاتا ہے، جس کی حرکات و سکنات اور شکل و صورت سے یوں لگے جیسے اس میں خود سے قوت ارادہ یا قوت تغیر موجود ہو۔ غیر ماہیتی روبالہ سے مراد مصنع لطیف سازندے (software agents) ہیں، جن کے لیے ”بوٹ” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر خودکار نظام یا آلے کو روبوٹ نہیں کہا جاتا۔ ایک خودکار آلے اور روبالہ کا فرق سمجھنے کے لیے روبالہ کی مندرجہ ذیل خصوصیات کو مد نظر رکھیں۔

روبالہ کو مصنوعی طور پر بنایا جاتا ہے، یہ قدرتی طور پر موجود نہیں ہو سکتا۔ وہ نہ صرف اپنے ماحول کو محسوس کر سکتا ہے بلکہ اس میں تبدیلی بھی لا سکتا ہے۔ اس میں کسی قسم کی ذہانت موجود ہونی چاہیے، جس کو بروئےکار لا کر وہ اپنے ماحول میں تبدیلی لانے کا لائحہ عمل منتخب کرے اور پھر اس لائحہ عمل کو اپنے افعال کے ذریعے عملی جامہ پہنا سکے۔ مزید یہ کہ اس کو برنامج یا پروگرام کیا جا سکے، یعنی اس کی ذہانت و انتخاب اور قابوِافعال میں بدرجہِ صلاحیت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اس میں جنبش و حرکت کی صلاحیت ہو جس سے وہ نقل و حمل کر سکے۔



منتخب تصویر

منتخب شخصیت

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی المعروف البیرونی (پیدائش: 9 ستمبر 973 ء، وفات: 1048 ء) ایک اور بہت بڑے محقق اور سائنس دان تھے۔ وہ خوارزم کے مضافات میں ایک قریہ، بیرون میں پیدا ہوئے اور اسی کی نسبت سے البیرونی کہلائے۔ البیرونی بو علی سینا کے ہم عصر تھے۔ خوارزم میں البیرونی کے سرپرستوں یعنی آلِ عراق کی حکومت ختم ہوئی تو اس نے جرجان کی جانب رخت سفر باندھا وہیں اپنی عظیم کتاب "آثار الباقیہ" مکمل کی۔ حالات سازگار ہونے پر البیرونی دوبارہ وطن لوٹا۔ اور وہیں دربار میں عظیم بو علی سینا سے ملاقات ہوئی۔



کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔

  • ۔ ۔ ۔ کہ ہیلی کا دم دار ستارہ 76 سالوں میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔
  • ۔ ۔ ۔ کہ انسان صرف 54 فیصد قابل رسائی پینے کا پانی استعمال کرتا ہے۔
  • ۔ ۔ ۔ کہ چاند پر آخری دفعہ انسان 7 دسمبر 1972ء کو گیا تھا۔
  • ۔ ۔ ۔ کہ انسانی دل ایک دن میں انداز ایک لاکھ دفعہ دھڑکتا ہے۔
  • ۔ ۔ ۔ کہ ہماری کائنات تقریبا 13٫7 بلین سال پرانی ہے۔



ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے

سائنس سائنس سائنس سائنس سائنس سائنس سائنس
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع

سرور کیش کو صاف کریں