Flag of Pakistan
Flag of Pakistan
Emblem of Pakistan
Emblem of Pakistan
Location on the world map

خیبر پختونخوا کا ایک ضلع سوات ايک سابقہ رياست تھي جسے 1970ميں ضلع کي حيثيّت دي گئي۔ ملاکنڈ ڈويژن کا صدر مقام سیدو شریف اس ضلع ہي ميں واقع ہے۔ سوات کو خیبر پختونخوا کے شمالي خطے ميں امتيازي حيثيّت حاصل ہے۔ يہ ضلع سنٹرل ايشياء کي تاريخ ميں علمِ بشريات اور آثارِ قديمہ کے لئے مشہور ہے۔ بدھ مت تہذيب و تمدن کے زمانے ميں سوات کو بہت شُہرت حا صل تھي اور اسے اوديانہ يعني باغ کے نام سے پکارتے تھے۔ سيرو سياحت کے کثير مواقع کي وجہ سے اسے پاکستان کا سو ئيٹزرلينڈ کہا جاتا ہے۔ شمالي علاقہ جات کي ترقي ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھي ہے ۔ يہاں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پاني کے چشمے اور دريا موجوکالام ,مدين اور بحرين ميں زندگي کي تمام سہوليات بشمولِ اعلٰي تعليمي ادارے موجود ہيں۔ یہاں کے لوگ انتہائي محنتي اورذہني لحاظ سے کافي ترقي يافتہ ہيں۔ سوات میں سیر سیاحت کے لئے خاص کر ڈاگے، کبل، سیدوشریف، شریف اباد، بحرین، مدین، کالام، میلگا اور خزانہ زیادہ تر مشہور ہے۔