باب:سوات
یہ باب یا اس کا کوئی جز توسیع یا بہتری کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ آپ بھی اضافہ یا ترامیم کر کے اس کی تعمیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اگر یہ صفحہ پچھلے کئی دنوں سے ترمیم نہیں کیا گیا تو برائے مہربانی یہ سانچہ نکال دیں۔ اس صفحہ میں آخری ترمیم 4 سال قبل CommonsDelinker (تبادلۂ خیال| شراکتیں) نے کی۔ (تازہ کریں) |
خیبر پختونخوا کا ایک ضلع سوات ايک سابقہ رياست تھي جسے 1970ميں ضلع کي حيثيّت دي گئي۔ ملاکنڈ ڈويژن کا صدر مقام سیدو شریف اس ضلع ہي ميں واقع ہے۔ سوات کو خیبر پختونخوا کے شمالي خطے ميں امتيازي حيثيّت حاصل ہے۔ يہ ضلع سنٹرل ايشياء کي تاريخ ميں علمِ بشريات اور آثارِ قديمہ کے لئے مشہور ہے۔ بدھ مت تہذيب و تمدن کے زمانے ميں سوات کو بہت شُہرت حا صل تھي اور اسے اوديانہ يعني باغ کے نام سے پکارتے تھے۔ سيرو سياحت کے کثير مواقع کي وجہ سے اسے پاکستان کا سو ئيٹزرلينڈ کہا جاتا ہے۔ شمالي علاقہ جات کي ترقي ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھي ہے ۔ يہاں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پاني کے چشمے اور دريا موجوکالام ,مدين اور بحرين ميں زندگي کي تمام سہوليات بشمولِ اعلٰي تعليمي ادارے موجود ہيں۔ یہاں کے لوگ انتہائي محنتي اورذہني لحاظ سے کافي ترقي يافتہ ہيں۔ سوات میں سیر سیاحت کے لئے خاص کر ڈاگے، کبل، سیدوشریف، شریف اباد، بحرین، مدین، کالام، میلگا اور خزانہ زیادہ تر مشہور ہے۔ سیدو شریف, سوات, شمال مغربی سرحدی صوبہ, پاکستان کا ایک سیاحتی مقام ہے اور یہ وادی 3081 فٹ کی اونچایی پر واقع ہے۔
2010 کے آخر میں ایک وڈیو یوٹیوب کے ذریعے منظر عام پر آئی جس میں چھ نہتے افراد کو فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مقتولین نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے جو کہ پاکستان اور سوات میں ایک عام لباس ہے اور قاتلوں کی فوجی وردیاں بالکل پاک فوج جیسی ہیں۔ بوقت قتل یہ مقتولین نہتے ہیں اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ وڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شفاف تحقیقات اور مجرمان کو سزا دینے کا وعدہ کیا مگر تاحال اس سلسلے میں نہ کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ کوئی سزا دی گئی ہے۔ اس واقعے پر بروقت اور کڑا انصاف نہ ہونے کے باعث سانحہ خروٹ آباد اور سرفراز شاہ قتل کے واقعات پیش آئے۔ اس منظرہ کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ سچی تھی یا جعلی۔ اور نہ ہی 'مقتولین' کی شناخت یا لاشیں مل سکیں۔ مذہب: ہندومت ۔ بدھ مت ۔ جین مت ۔ سکھ مت ۔ اسلام ۔ عیسائیت ۔ یہودیت سیاسیات: سارک ۔ پاکستانی حکومت ۔ کھیل: کرکٹ
|