کالاش چترال میں آباد ایک کافر قبیلہ ہے جو کہ عقیدے کے لحاظ سے بت پرست اور کافر ہیں۔ ان کی زبان کو کالاشہ اور ان کی وادی کو وادی کافرستان کہا جاتا ہے۔ کالاش کی یہ وادیاں چترال سے ایک سو بیس کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہیں۔ چترالی محقق رحمت عزیز چترالی کے مطابق لفظ کیلاش غلط ہے بلکہ کالاش اصل تلفظ ہے۔ لفظ کیلاش ہندوانہ نام ہے جیسے کیلاش کیہر وغیرہ۔ چترال میں آباد اس کافر قبیلے کا اصل نام کالاش ہے- (مزید دیکھیے۔۔۔)