Welcome
«خوش آمدید»
 باب پشتو زبان
پشتو
پشتو

پشتو یا پختو (Pashto language) (پشتو: پښتو) ایک ہند۔ایرانی زبان ہے اسے عرفِ عام میں پٹھانی یا افغانی بھی کہتے ہیں۔ یہ افغانستان میں 35 سے 60 فیصد جبکہ پاکستان میں 15 فیصد سے زیادہ لوگوں کی مادری زبان ہے اور پاکستان میں پنجابی کے بعد دوسری سب سے بڑی زبان ہے. پشتو افغانستان کی سرکاری اور قومی زبان بھی ہے. اِسی وجہ سے اِسے بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے۔پشتو تاریخی لحاظ سے اردو سے بہت پہلی وجود میں آئی تهی بلکہ اردو کے بے شمار الفاظ جو فارسی میں بھی استعمال ہوتے ہیں اس زبان سے لئے گئے تھے۔. اس کے علاوہ رسول اللہ کے زمانے میں بهی اس زبان کا ثبوت اس واقعے سے ملتا ہے کہ خالد بن ولید نے ایک پشتون صحابی قیص عبدالرشید کو رسول اللہ سے ملایا۔


 منتخب مقالہ
پشتو حروف
پشتو حروف

پشتو حروفِ تہجّی

پشتو کے حروفِ تہجّی درج ذیل ہیں: ا ب پ ت ټ ث ج ځ چ څ ح خ د ډ ذ ر ړ ز ژ ږ س ش ښ ص ض ط ظ ع غ ف ق ک ګ ل م ن ڼ ه و ى ئ ي ې ۍ حروف صرف پشتو کیلئے مخصوص

درج ذیل حروف صرف پشتو میں استعمال کئے جاتے ہیں: ټ، ځ، څ، ډ، ړ، ږ، ښ، ګ ڼ، ې ،ۍ

پشتو کے پانچ ‘‘یا’’

درج ذیل وہ پانچ ‘‘یا’’ ہیں جو پشتو تحریر میں استعمال ہوتے ہیں: ی، ي، ې، ۍ، ﺉ ۔

 منتخب تصویر

پشتو ویکیپیڈیا کا لوگو

پشتو ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکپیڈیا کا پشتو نسخہ ہے جس کا آغاز جنوری 2004ء کو ہوا۔ 15 اکتوبر 2012ء تک اس میں 19000 سے زائد مقالات موجود تھے۔[1]


صارفین و ترامیم

پشتو ویکیپیڈیا احصاء
تعداد صارفین تعداد مقالات تعداد املاف تعداد منتظمین
186,510 214,081 7,412 8


تصویر: کاشف عقیل

  1. پشتو وکیپیڈیا, مآخذ 15 اکتوبر 2012
 زمرہ جات
 کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔

پشتو زبان زمانۂ قدیم سے دوسرے زبانوں جیسے فارسی اور سنسکرت سے الفاظ لیتی رہی ہے. دوسرے تہذیبوں اور گروہوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے پشتو میں قدیم یونانی، عربی اور ترکی زبان کی بھی الفاظ ہیں. جدید الفاظ انگریزی سے لئے گئے ہیں.

 پشتو مثالیں

پشتو مثالیں

نوٹ: درج ذیل میں پشتو کا یوسفزئی لہجہ استعمال کیا گیا ہے.
امر یا حکم (مذکر واحد):

  • پشتو: مدرسے تہ لاړ شه یا مدرسے ته ځه
  • اُردو: مدرسے جاؤ!

امر یا حکم (مؤنث واحد):

  • پشتو: ښونّّّځي ته لاړ شه
  • اُردو: مدرسے جاؤ!

فعل حال ساده:

  • پشتو: زه ښونځی ته ځم
  • اُردو: میں مدرسے جاتا ہوں.

فعل حال مطلق:

  • پشتو: زه ښونځی ته تللی یم
  • اُردو: میں مدرسے جاچکا ہوں.

فعل ماضی ساده:

  • پشتو: زۀ مدرسے ته لاړم
  • اُردو: میں مدرسے گیا.

فعل ماضی مطلق:

  • پشتو: زۀ مدرسے ته تلے ووم
  • اُردو: میں مدرسے جاچکا تھا.

فعل ماضی عادی:

  • پشتو: زۀ به مدرسے ته تلم
  • اُردو: میں مدرسے جایا کرتا تھا.

مثالیں برائے استعمالِ فعل ‘‘کھانا’’:
فعلِ امر (حاضر واحد) :

  • پشتو: کُچ اوخورہ !
  • اُردو: پنیر کھاؤ !

فعلِ امر (حاضر جمع) :

  • پشتو: کُچ اوخورۍ !
  • اُردو: پنیر کھائیے !
 ویکیپیڈیا پاکستانی زبانوں میں

كشميري (Kashmiri) ۔ پښتو (Pashto) ۔ فارسی (Persian) ۔ پنجابی (Punjabi) ۔ سنڌي (Sindhi) ۔

اردو (Urdu)
 اقتباس
پشتو زبان پاکستان کے مغربی علاقوں جیسے صوبہ سرحد، وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان میں 40 ملین اور افغانستان میں 25 ملین سے زائد افراد بولتے ہیں. اس کے علاوہ پشتو بولنے والے گروہ سندھ کے شہروں جیسے حیدرآباد اور کراچی میں بھی آباد ہیں.اور کراچی کی 25% سے زیادہ افراد پشتون ہیں.لاہور میں بهی پشتو بولنے والے ہیں اور بهارت میں بهی بے شمار پائے جاتے ہیں.
 ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے
پشتو زبان پشتو زبان پشتو زبان پشتو زبان پشتو زبان پشتو زبان پشتو زبان
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع