باب:چین/Selected article/1
ہان خاندان (چینی : 汉朝) چین کا ایک شاہی خاندان تھا۔ یہ خاندان 202 قبل مسیح میں اقتدار میں آیا تھا۔ انہوں نے کنفیوشس مت اور لیگل ازم کے فلسفہ کی پیروی کی۔ اس خاندان کے دور میں چین نے فن اور سائنس میں بہت ترقی کی۔ اسی دور میں فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا اور ہان سلطنت پھیلتی چلی گئی۔ چین نے دیگر ممالک کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ تجارت شروع کر دی۔ تاجر شاہراہ ریشم کے ذریعے چین تک پہنچتے تھے۔ اسی دور میں چین میں بدھ مت کو متعارف کرایا گیا۔ ہان خاندان کا دور قدیم چین کا بہت اہم دور تھا بلکہ یہ ایک سنہری دور کے نام سے جانا جاتا ہے۔