ژےنگ ہینگ

ژےنگ ہینگ ایک چینی فلکیاتدان،حسابدان،موجد،جغرافیہ دان،نقشہ دان،مصور،شاعر، سفارتکار اور ادبی عالم تھا۔ ژےنگ ہینگ کا تعلق چین کے شہر نےنۓینگ،صوبہ ہنان سے تھا اور وہ مشرقی ہان سلطنت (Eastern Han Dynasty) کے زمانے میں رہتے تھے۔ انہوں نے تعلیم چینی صوبوں لویینگ اور چےنگن کے مرکزی شہروں میں حاصل کی اور چینی نوکرشاہی میں ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے بالآخر فلکدان اعلی ، پریفیک آف دی آفشل کیرجز اور شاہی محل میں درباری کے عہدے حاصل کیے۔ انکے کئ سارے تاریخی اور کیلینڈری موضوعات پر ااٹل موقف نے انہیں ایک متضاد شخصیت بنادیا اور انکے دربار کے سرکاری تاریخدان نا مقرر ہونے کا سبب بنے۔ شاہ شن کے دور حکومت میں انکی خواجہ سراؤں سے سیاسی دشمنی انکے رٹائرمنٹ کے فیصلے کا باعث بنی اور انہوں نے دربار سے سکونت حاصل کر صوبہ ہبائ کے شہر، ہیجیان کے منتظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہیں 138 میں دوبارہ دربار میں طلب کیا گیا اور وہ 139 میں انتقال کر گۓ-