باز بہادر
ملک بایزید۔ شمالی مالوہ کا حکمران۔ 1554ء میں تخت نشین ہوا۔ راگ رنگ کارسیا تھا۔ ایک حسین مغنیہ روپ متی سے اس کے عشق کی داستان مشہور ہے۔ 1570ء میں اکبر اعظم کے سردار ادھم خان نے باز بہادر کو شکست دے کر اس کی ریاست کوسلطنت مغلیہ میں شامل کر لیا۔ ایک روایت کے مطابق باز بہادر اور روپ متی کی قبریں اجین کے مقام پر ہیں۔