باع لمبائی کا پیمانہ دونوں ہاتھ پھیلا نے کی لمبائی کو باع کہتے ہیں۔

تعریف

ترمیم

الباعُ: قَدْرُ مَدِّ اليَدَيْنِ دونوں ہاتھ (دائیں بائیں)پھیلائے جائیں تو ایک ہاتھ کی انگلیوں کے سرے سے لے کر دوسرے ہاتھ کی انگلیوں کے سر تک کے درمیانی فاصلے کو باع کہتے ہیں علامہ باجی اس کی تعریف یوں کرتے ہیں
الْبَاعُ طُولُ ذِرَاعَيِ الْإِنْسَانِ وَعَضُدَيْهِ وَعَرْضِ صَدْرِهِ وَذَلِكَ قَدْرُ أَرْبَعَةِ أَذْرُعٍ
درمیانے قد کا انسان دونوں بازو پھیلائے تو ایک ہاتھ کی انگلی کے سرے سے دوسرے ہاتھ کی انگلیوں کے سرے تک سینے کی چوڑائی سمیت مقداراور فاصلے کو باع کہتے ہیں جو چار ذراع (ہاتھ)کے برابر ہے

اختلاف

ترمیم

فقہ حنفی اور فقہ مالکی میں اختلاف ہے حنفیہ کے نزدیک 4 زراع اور مالکیہ کے نزدیک 2 ذراع ہے

شرعی حکم

ترمیم

باع کے ساتھ کوئی شرعی حکم وابستہ نہیں البتہ اس کا تذکرہ ہاتھ کے دوچند ہونے اور میل اور فرسخ کے اجزاء میں ہوتا ہے[1]

اردو اور اعشاری نظام میں

ترمیم

ایک باع= چار ذراع =72 انچ =6فٹ= دو گز= 1٫828 میٹر۔ یعنی ایک میٹر اور 828 ملی میٹر[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد38 صفحہ 335، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. اسلامی اوزان صفحہ 77،فاروق اصغر صارم،ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی گوجرانوالہ