بال مٹھائی ( Kumaoni : बाल मिठाई) ایک بھوری چاکلیٹ جیسی مٹھائی ہوتی ہے جو کھوئےسے بنائی جاتی ہے اور چینی گیندوں میں لیٹی ہوتی ہے۔ ہمالیائی ریاست اترکھنڈ بھارت میں خاص طور پر اور ارد گرد کے علاقوں کوماؤن میں مقبول اور پسندیدہ مٹھائی ہے۔

Bal mithai
Bal mithai from الموڑا, بھارت
اصلی وطنبھارت
علاقہ یا ریاستکوماؤں ڈویژن, اتراکھنڈ (بھارت)
بنیادی اجزائے ترکیبیکھویا, شکر, white شکّر

تاریخ

ترمیم

بال مٹھائی کی ابتدا کوماؤن خطے میں ہوئی ہے۔ بیسویں صدی کے اوائل میں لال بازار ، المورہ کے لالہ جوگا شاہ کی ایجاد ہے۔ اسکالرز کا خیال ہے کہ شروع میں بال مٹھائی سورج دیوتا کو پیش کی جانے والی پیش کش کا نام رہا ہوگا۔

ترکیب

ترمیم

بال مٹھائی کھویا کو گنے کی شیرینی کے ساتھ پکا کر بنایا جاتا ہے جب تک کہ اس کا رنگ گہرا بھورا نہ ہو جائے ، اسی رنگ کی مشابہت کیںوجہ سے اسے مقامی بولی میں 'چاکلیٹ' کہا جاتا ہے۔ اس کو ٹھنڈا ہونے دیا جاتا ہے اور ٹکڑیوں میں کاٹ لیا جاتا ہے، جس کے بعد شیرینی میں ڈوبی پوست بیجوں سے بنی چھوٹی سفید گیندوں سے لیپٹ دیا جاتا ہے۔

مقبولیت

ترمیم

بال مٹھائی طویل عرصے سے ضلع المورا [1] اور ہمسایہ کوماؤن پہاڑیوں میں سنگھوری کے ساتھ خاص سوغات ہے، جو کھویا کی ایک اور مٹھائی ہے جس بلوط کے پتوں میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔

جغرافیائی نشان دہی تحفظ

ترمیم

مقامی میٹھے سازوں کو دانشورانہ املاک کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے ایک حالیہ اقدام کیا گیا ہے اور جغرافیائی نشان دہی تحفظ (جی آئی پروٹیکشن) برائے جغرافیائی نشان دہی برائے سامان ایکٹ 1999 کے تحت ، جس سے مقامی خصوصیات والی اشیا کو تحفظ مل سکے گا جیسے بال مٹھائی اور سنگھوری ، جو خطے کی علامت ہیں۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم

 

بیرونی روابط

ترمیم