بال کمانی
بال کمانی ایک کمانی ہے جسے مشینی گھڑیوں میں پھول چکر یا گھڑی گھنٹے کی حرکت اور اس کی تیزی کو قابو میں رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بال کمانی گھڑی کے اندر انتہائی باریک پیچدار کمانی (اسپرنگ) سے بنی اور مہین تار کا پہیے نما پرزہ ہوتی ہے جس کی حرکت سے گھڑی چلتی رہتی ہے۔ بال کمانی اور پھول چکر دونوں ایک ساتھ برابر حرکت کرتے اور چلتے ہیں۔
بال کمانی کی ایجاد سنہ 1657ء میں ہوئی۔