کمانی (گاڑی)
کمانی (انگریزی: Shock absorber) ایک ہائیڈرولک یا مشینی آلہ ہے جو گاڑی کے اچھلنے اور تیز حرکت کرنے کے وقت کام کرتی اور اسے دھروں پر قائم رکھتی ہے جیسا کہ عموماً گڑھے والے راستوں پر تجربہ ہوتا ہے۔ گاڑی کی حرکت سے پیدا ہونے والی توانائی کو کمانی ایک گرم توانائی میں بدل کر فضا میں اس طرح اڑا دیتی ہے کہ ہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہو پاتا۔ گاڑی کا چلتے وقت آہستہ حرکت کرنا مسافروں کے لیے آرام دہ ہوتا ہے۔
طریقہ کار
ترمیمکمانی کا عمل مختلف ہوتا ہے، کبھی وہ ہوا کی مدد سے کام کرتی ہے اور کبھی کسی سیال کے ذریعہ اور اس کے اوپر اسپرنگ لگے ہوتے ہیں جس میں والو وغیرہ بھی رکھے جاتے ہیں تاکہ انجن میں داخل ہونے والے تیل کو قابو میں رکھا جائے۔ کمانی کا یہ نظام گاڑی کی سخت حرکت یا دھچکے کو ہلکا کر دیتا ہے۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Horst Bauer (ed)۔، Automotive Handbook 4th Edition، 1996, ISBN 0-83760333-1page 584
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر کمانی (گاڑی) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |