۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ببر قبیلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ببر قبیلہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں اکثریت کے ساتھ پایا جاتا ہے۔ مغربی بلوچستان میں سیستان اور کرمان میں ںھی آباد ہے۔۔۔ ۔۔ببر ہوت ہونے کے دعویدار ہیں اس قبیلے کے زیادہ تر لوگ جت پیشے سے منسلک ہیں۔۔۔ بلوچستان سبی اور نصیرآباد ڈویژن میں ببر جمالی کی شاخ کے طور پر موجود ہیں۔۔۔۔ببر قبیلے کا ذکر عربوں نے شمال مغربی ایران میں کیا اور مغل مؤرخ و درباری "یوسف میرک" نے ببروں کا ذکر کیرتھر۔کے باغی بلوچ قبیلے کے طور پر کیا۔۔تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ببر قبیلہ بحر الگیلان(caspian sea) کے جنوب مغربی علاقے سے ہجرت کرکے سندھ اور بلوچستان گیا تھا۔ اور وہاں ابھی بھی ببر موجود ہیں۔ ببر قبیلہ عربستان کی مختلف مردم شماری میں بھی درج ہے۔ ببر عراق اور ایران کا ایک کرد قبائلی نام بھی ہے۔


۔ موجودہ دور میں ببر یا تو جمالی قبیلہ کا حصہ ہیں یا پھر ہوت کا۔ ۔ببرانی اور ببر ایک ہی قبیلے کے دو نام ہیں۔

محل وقوع ۔۔۔۔۔ آج اس قبیلے کے لوگ سندھ میں شہداد کوٹ ، کشمور، دادو، نواب شاھ ، ہالا، کو ہ کرتھر۔پنجاب میں راجن پور،ڈیرہ غازی خان ، کوہِ سلیمان ،رحیم یار خان اور بلوچستان میں خضدار ، ںوشکی، کلات ،سبی ، کچھی ، نصیرآباد ، ڈیرہ مراد جمالی، روجھان جمالی ، مکران ،کیچ اور لسبیلہ میں اقامت پزیر ہیں ۔ اس کے علاوہ ببر ایرانی بلوچستان میں سیستان کے علاقے میں آباد ہیں اور اور کچھ تعداد گیلان اور خلخال میں بھی اقامت پزیر ہیں۔۔