بدایۃ المبتدی یہ فقہ کا مشہور متن ہے۔ابو الحسن علی المرغینانی صاحبِ الہدایہ کی کتاب ہے۔ہدایہ اسی کی شرح ہے۔
اس کا پورا نام بدایۃ المبتدی فی الفروع ہے اس میں مصنف نے جامع الصغیر اور مختصر القدوری کے مسائل کو جمع کیا ترتیب جامع الصغیر کی رکھی جبکہ مسائل مختصر القدوری کے پہلے ذکر کیے جہاں کتاب کا ذکر کرنا پڑا وہاں جامع الصغیر کے لیے "الکتاب"اور قدوری کے لیے "المختصر"کی تعبیر استعمال کی۔
بدایۃ المبتدی کی اسی جلدوں پر مشتمل ایک شاندار شرح ‘کفایۃ المنتہی’ کے نام سے لکھ دی۔ بعد ازاں اسی متن کی ایک مختصر شرح ‘الہدیہ’ کے نام سے اس خیال سے تحریر فرمائی کہ شاید اس طویل شرح سے استفادہ کرنے والے افراد بہت زیادہ نہ ہوں۔ مصنف کا پورا نام شيخ امام، ابو الحسن علی بن ابوبكر المرغينانی، الحنفی متوفی 593ھ ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. قاموس الفقہ جلد اول،صفحہ 381،خالد سیف اللہ رحمانی،زمزم پبلشر کراچی2007ء