فلسفیانہ، مذہبی یا اخلاقی بات چیت میں بدعنوانی- معیشت میں بدعنوانی ایسی خدمات یا مواد کا حصول جس کا وصول کنندہ قانونی طور پر حقدار نہیں -بدعنوانی پرویز مشرف دور اور عمران خان کے دور حکومت میں کچھ زیادہ ہی بڑھی بدعنوانی کو رشوت، کک بیک (خُفيَہ مُعاہِدے کے تحَت تھوڑی رَقَم لوٹا دينے کا عمَل kickback) یا مشرق وسطی میں بخشیش بھی کہا جا سکتا ہے - حکومت میں یہ ایک منتخب نمائندے کے قومی یا عوامی فیصلے کی بجائے اپنے ذاتی یا پارٹی کے نظریاتی عقائد کے مطابق فیصلے ہیں -

بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کا کنونشن

بدعنوانی (Corruption) ایک معاشرتی اور اخلاقی برائی ہے جو کسی بھی نظام کی بنیاد کو کمزور کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں کوئی فرد، گروہ، یا ادارہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے طاقت، عہدے، یا وسائل کا ناجائز استعمالآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kamranblog.info (Error: unknown archive URL) کرتا ہے، خواہ یہ مفاد مالی ہو یا غیر مالی۔ بدعنوانی کو عام طور پر دھوکہ دہی، رشوت، اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی صورت میں دیکھا جاتا ہے۔[1]

بدعنوانی کی مختلف اقسام

ترمیم

رشوت: رشوت وہ مالی یا مادی فائدہ ہے جو کسی فرد یا ادارے کو غیر قانونی فائدے کے حصول کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس میں پیسوں یا تحائف کا لین دین شامل ہوتا ہے۔

اقربا پروری: کسی سرکاری یا نجی ادارے میں اقربا پروری اس وقت ہوتی ہے جب بھرتی، ترقی، یا دیگر اہم فیصلوں میں ذاتی تعلقات یا رشتہ داری کو فوقیت دی جاتی ہے۔

اختیارات کا ناجائز استعمال: کسی اعلیٰ عہدے یا طاقتور پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذاتی یا گروہی مفادات کے لیے فیصلے کرنا بھی بدعنوانی میں شامل ہے۔

مالیاتی بدعنوانی: مالیاتی بدعنوانی اس وقت ہوتی ہے جب کوئی فرد یا ادارہ عوامی یا نجی فنڈز کا غلط استعمال کرتا ہے، جیسے کہ سرکاری فنڈز کی چوری یا فراڈ۔

بدعنوانی کے نقصانات

ترمیم

بدعنوانی کی وجہ سے معاشرتی اور اقتصادی نظام بُری طرح متاثر ہوتا ہےاور اس کے باعث:

انصاف کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

عوام کا اعتماد اداروں سے ختم ہوجاتا ہے۔

ترقیاتی منصوبے ناکام ہوجاتے ہیں۔

غریب اور مظلوم افراد کے حقوق ضائع ہوتے ہیں۔

بدعنوانی کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

ترمیم

بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط عدالتی نظام، شفافیت، اور جوابدہی کا موثر نظام ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ عوام میں شعور بیدار کرنا، قوانین کا نفاذ اور سخت سزائیں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔بدعنوانی کا خاتمہ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔

حلقہ عمل

ترمیم
 
1878 میں امریکی سیکرٹری داخلہ کارل شورز انڈین بیورو کی تحقیقات کرتے ہوئے

سیاست

ترمیم

سیاسی بدعنوانی عوامی طاقت، وسائل یا منصب کا غلط استعمال ہے یا منتخب حکومت کے حکام کی طرف سے ذاتی مفاد کے لیے وسائل-

پاسبان (police)

ترمیم

پولیس کی بدعنوانی پولیس کے مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے قانون کی خلاف ورزی یا قانون کا غلط استعمال ہے -

فلسفہ

ترمیم

فلسفیانہ بات چیت میں بدعنوانی جسمانی دنیا میں ایک خراب مظہر کے ساتھ ایک خالص روحانی خرابی کی شکل لیتی ہے -

بیرونی روابط

ترمیم

سی ایم آئی

  1. muhammad ali (2024/07/05 at 4:49 pm)۔ "بدعنوانی میں جکڑا خطہ-کرپشن پر مضمون"۔ kamran blog info۔ 07 ستمبر 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2024